پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام ترک کرنے کا وعدہ کیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تاریخ :   09-03-2018

امریکی(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو یہ ان دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہو گی اور شدید تناؤ میں متوقع طور کمی کا باعث بنے گی۔

جنوبی کوریا کے سکیورٹی آفس کے سربراہ چُنگ اوئی یونگ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعرات آٹھ مارچ کو رواں ہفتے کے آغاز میں کِم جونگ اُن کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چُنگ کا کہنا تھا کہ کِم جونگ اُن نے جوہری پروگرام کے خاتمے اور اپنے جوہری اور میزائل تجربات کو روکنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا گیا ہے، ’’ایک ملاقات کی تیاری کی جارہی ہے‘‘۔

جنوبی کوریا کے سلامتی کے شعبے کے سربراہ چُنگ اوئی یونگ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کِم جونگ اُن کی دعوت پر رواں برس مئی میں اس ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ بعد ازاں ایک سینیئر امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ ملاقات آئندہ دو ماہ میں متوقع ہے اور اس کے لیے حتمی تاریخ اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے امید ظاہر کی ہے کہ اس متوقع سربراہی کانفرنس سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ خیال رہے کہ مون جے اِن کی کوششوں سے ہی  شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔

پانچ مارچ کے روز جنوبی کوریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں کِم جونگ اُن سے ملاقات کی تھی۔

گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں نہ صرف شمالی کوریا کے کھلاڑی شریک ہوئے تھے بلکہ اس موقع پر شمالی کوریا کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے وفد کی سربراہی شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کی بہن نے کی تھی۔ 1953ء میں ختم ہونے والی کوریائی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کِم خاندان کے کسی فرد نے جنوبی کوریا کا دورہ کیا۔

پیر پانچ مارچ کے روز جنوبی کوریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں کِم جونگ اُن سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ اعلان بھی سامنے آیا کہ دونوں کوریاؤں کے سربراہاں جلد ہی ملاقات کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب اور برطانیہ کی کمپنیوں میں 2.1 ارب ڈالرز مالیت کے 18 سمجھوتے طے پائے ہیں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی،تین رکنی بنچ 14مارچ کوکیس کی سماعت کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »