دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

شریف برداران کو کچھ ہوا تو ذمے دار وزیراعظم ہوں گے,احسن اقبال
تاریخ :   12-01-2019

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولت نہیں دی جارہی ہے، اگرنوازشریف کی صحت کونقصان ہواتوکراچی سےگوادرتک اپنی طاقت کامظاہرہ کرینگے۔لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سابق

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہلیہ کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، 2010 کے سیلاب فنڈ کا آدٹ کرایا جائے۔انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی، بیرون ملک پاکستانی بھی اس حکومت کے اوپر اعتماد نہیں کر رہیں، عمران خان نے قوم کے چندوں سے فراڈ کیا، حکومت ملکی معیشت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی پاکستانی سے چندا نہیں مانگا، ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت ہٹلر کے زمانے کی یادیں تازہ کر رہی ہے، کچھ قوتیں نہیں چاہتیں تھیں کہ سی پیک آگے بڑھے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کے ذریعے پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہوش کےناخن لے، ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے,شیخ رشید
وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کوا قطرروانہ ہوں گے
Translate News »