جرمن نے شام اور عراق کے لیے مالی امداد سو ملین یوروکا اعلان     No IMG     سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان واشنگٹن سے فرار ہوگئے     No IMG     کویت نے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان     No IMG     اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ ایک فلسطینی نوجوان شہید 8 زخمی     No IMG     روس کے زیر انتظام کریمیا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 50 زخمی     No IMG     ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے     No IMG     پی آئی اے نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کےالزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو کلین چٹ دیدی     No IMG     قطر کی حکومت نے ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے پاکستان میں ویزا مرکز کھولنے کا اعلان     No IMG     مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،     No IMG     سلمان خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا,بھارتی ماڈل اور وی جے پوجا مشرا کا الزام     No IMG     اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا     No IMG     ابوظہبی, پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ، ایک وکٹ کے نقصان پر 106 رنز جوڑ لیے ،245 رنز کی برتری     No IMG     افغانستان کے صوبے ہلمند میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک     No IMG     ہارون اختر اور سابق وزیر اعظم کی بہن سعدیہ عباسی نااہل قرار     No IMG     بھارت اور چین نے افغانستان کے سفارت کاروں کو تربیت دینے کے مشترکہ پروگرام کا آغاز کر دیا     No IMG    

شراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت دیگر سنگین الزامات کے نتیجے میں پی آئی اے کی 18ائیر ہوسٹس کی بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پر پابندی عائد
تاریخ :   24-09-2018

لاہور ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )شراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت دیگر سنگین الزامات کے نتیجے میں پی آئی اے کی 18ائیر ہوسٹس کی بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ان ائیر ہوسٹس پر سمگلنگ،چوری وغیرہ کے الزامات ہیں۔جب کہ پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فریحہ

مختار کے کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کے بعد پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اور مذکورہ ائیرہوسٹس کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک جن ائیرہوسٹس اور کریو کی ڈیوٹیاں لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کا تعلق پشاور سمیت ملک کے مخلتف شہروں سے ہے۔جب کہ پشاور کے 7کریو کو اسلام آباد میں ڈیوٹیاں جوائن نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے پیپلز یونٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وقاص قمر اپنے سات تھیوں سمیت عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

اور اپنے استعفی مرکزی صدر کو ارسال کر دیے ہیں۔واضح رہے کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی ایئرہوسٹس پہلے بھی جرائم میں ملوث رہی ہیں۔ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گزشتہ جمعرات سے لاپتہ ہے ، پی آئی اے نے مذکورہ ایئرہوسٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سات روز کے اندر اگر رابطہ نہیں کیا گیا تو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان سیدہ فریحہ مختار13 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 کے زریعے لاہور پہنچنا تھا ، فضائی میزبان کے پراسرار لاپتہ ہونے پر پی آئی اےانتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کینیڈا کی پولیس کے پاس بھی اطلاع درج کرادی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ انہوں نے پی آئی اے میں بی کام کی جعلی ڈگری جمع کراکر نوکری حاصل کی ، سال2014میں انہیں جعلی ڈگری کے سبب انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔جون7، 2015 لندن سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 788 میں اسمگلنگ کے الزام میں پکڑی گئی تھیں ، برطانوی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ہیتھرو ائیر پورٹ پر غیر قانونی ،غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد کیے تھے ۔اس موقع پر ایئر ہوسٹس کو لندن میں حراست میں لے کر تفتیش بھی کی گئی تھی جبکہ سال2015 میں انہیں نوکری سے برخواست بھی کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، برطانوی وزیراعظم تھریسامے
پنجاب حکومت نے یروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ
Translate News »