گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

شرائط کے بغیر افغان طالبان سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں, آرمی چیف
تاریخ :   09-01-2019

نئی دہلی ( ورلڈ فاسٹ نیوز فائیو) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیر امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ بھارتی اخباردی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بپن راوت نے نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ اور آبزرور ریسرچ

فاونڈیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ریسینا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان سے مذاکرات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک ہونے چاہئیں جب تک وہ کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھتے اور افغانستان میں امن اور استحکام قائم کرنے کے خواہاں ہوں۔ بھارتی آرمی چیف نے یہ اعتراف کیا کہ افغانستان میں قیام امن بھارت، پاکستان اور پورے خطے کے حق میں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ پیشگی شرائط رکھتے ہیں تواس سے فرضی فتح کا احساس ہوتا ہے کہ شرط رکھنے والا خود کو طاقت ور سمجھتا ہے اور اسی حیثیت سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا کہ پاکستان نے افغانستان کو بیک یارڈ کی طرح استعمال کیا اور اب افغان تنازع کے ایسے حل کے لیے کوشش کررہا ہے جو اس کے لیے مناسب ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے افغانستان کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ 17 سال کے طویل عرصے سے جاری جنگ کا پرامن حل نکالا جاسکے۔تاہم گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور طالبان کے مابین مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ ہوگیا۔اس حوالے سے افغان طالبان نے تصدیق کی تھی کہ مذاکرات سے متعلق ایجنڈے پر تحفظات کے نتیجے میں طے شدہ دو روزہ اجلاس منسوخ کیا گیا۔ افغان مفاہمی عمل کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں پر مشتمل اس دورے میں امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان، پاکستان، بھارت اور چین کا دورہ کریں گے اور وہاں کی قیادت سے افغان امن عمل پر بات چیت کریں گے.

Print Friendly, PDF & Email
بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کر دیا جانی نقصان کی اطلاعات
پنجاب حکومت نے بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
Translate News »