آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

شاہین ایئر کی 2 پروازوں کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا
تاریخ :   20-07-2018

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور شاہین ایئر انٹرنیشنل (سی اے آئی) کے درمیان ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کا تنازع شدت اختیار کرگیا، اور سی اے اے نے شاہین ایئر کی بیرونِ ملک جانے والی 2 پروازیں روک دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2 پروازوں کو لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روکا، جس میں سے ایک این ایل 768، لاہور سے مسقط جبکہ دوسری پرواز این ایل892 لاہور سے کینٹن کے لیے اڑان بھرنے والی تھی۔اس حوالے سے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے ترجمان ذوہیب حسن نے بیان جاری کرتے ہوئے سی اے اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سندھ ہائیکورٹ کے دیے گئے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کی جانب سے ہر دس دن بعد ایک کروڑ روپے کی ادائیگی پر سی اے اے کو پروازیں نہ روکنے کی ہدایت کی تھی، ترجمان نے دعویٰ کیا کہ شاہین ایئر نے ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس سے پہلے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی13 جولائی کے جاری کردہ حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے پاکستان کی دوسری نیشنل کیریئر کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دے دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی عرب کے علاوہ ایئرلائن کی تمام بین الاقوامی پروازوں کی خدمات روکنے کا حکم جاری کر رکھا تھا۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ شاہین ایئر انٹرنیشنل، زہبیب حسن نے کہا کہ، شاہین ایئر انٹرنیشنل نے 13 جولائی 2018 کو CAA کے خط کو چیلنج کیا،جس میں CAA کے اپنے قوانین خاص طور پر حکومتی ایوی ایشن قواعد و ضوابط کے 1اصول نمبر 373 کی خلاف ورزی کی ہے۔تمام مقامی ائر لائن کے مقابلے میں سول ایویشن کا رو یہ شاہین کے ساتھ جانبدار ہے۔شاہین ایئر پاکستان کے خزانے میں ہر ماہ اربوں روپے کا اضافہ کرتی ہے۔CAA نے کبھی بھی دوسرے مقامی کیریئر (نادہند گان)کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی لیکن بڑی تعداد میں ملک کے بڑی ائر لائنس کے مقابلے میں صرف 2 فیصد نادہندگی پر شاہین کے خلاف کارروائی کے لئے خط جاری کردیا گیا۔شاہین ایئر نے ادائیگی کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جس بنیاد پرCAA کے 13 جولائی، 2018 کے خط کو معطل کر دیا گیا۔زہبیب حسن نے مزید کہا کہ، شاہین ایئر انٹرنیشنل کے آپریشن معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ ہم اپنے محترم مسافروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور ہم اپنے مسافروں کی خدمت کرنے کے لئے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کی حمایت کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
شریف برادران ملک کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے ہیں اب آ کر کیا کریں گے, عمران خا ن
سرائیلی نام نہاد پابندیاں، 1700 فلسطینی بیرون ملک سفر سے محروم
Translate News »