آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

شاہین ایئر لائن کے دونوں مالکان بیرونِ ملک فرار ہونے میں کامیاب
تاریخ :   07-12-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سول ایویشن اتھارٹی (سی اے ای) کی جانب سے نجی ایئر لائن ‘شاہین ایئر لائن انٹرنیشنل’ (ایس اے آئی) کے مالکان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج کرنے کی درخواست کے باوجود نجی ایئر لائن کے مالکان بیرون ملک فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2018

سے شاہین ایئر لائن کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر معطل ہیں کیوں کہ اس کے ملازمین گزشتہ چند ماہ سے تنخواہوں کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اہم شہروں میں مظاہرے بھی کیے تھے۔
اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سی اے اے کے عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے ستمبر میں وزارت داخلہ کو تحریری طور پر درخواست ارسال کی تھی کہ شاہین ایئر لائن کے چیئرمین کاشف محمود، چیف ایگزیکٹو ا?فیسر احسان خالد صہبائی ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، اس لیے ان کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں درج کیے جائیں۔
لیکن ہماری درخواست پر متعلقہ حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نجی ایئر لائن کے دونوں مالکان ملک چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے مزید بتایا کہ سی اے اے نے شاہین ایئر کی پروازیں ایک ارب 36 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کی تھیں۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ ہم نے شاہین ایئر لائن سے واجبات کی وصولی کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا، اگر ایئر لائن کے مالکان ملک میں موجود ہوتے تو متعلقہ حکام کو ان سے واجبات وصول کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی کروانے میں آسانی ہوتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی اے اے کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کو بھی شاہین ایئر لائن کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ان سے جب سی اے اے کی ملکیت میں موجود شاہین ایئر لائن کے 8 طیاروں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز خراب حالت کی وجہ سے گراؤنڈ کیے گئے تھے اور اس حوالے سے پارکنگ کی رقم شاہین ایئر لائن سے لی جائے گی۔دوسری جانب شاہین ایئر لائن کے قائم مقام سی ای او جاوید صہبائی نے بتایا کہ سی اے اے ایئر لائن کو آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دیتی تو واجبات ادا کرنے کے لیے تیار تھے، ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم اپنے واجبات ادا نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کے مالکان بیرونِ ملک اس مقصد کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے گئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سی اے اے سے درخواست کرتے ہیں کہ شاہین ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن کو بحال کردیا جائے تا کہ ہم ملازمین کی تنخواہیں ادا کرسکیں۔اس حوالے سے نجی ایئر لائن کے ایک سینئر پائلٹ نے بتایا کہ 28 سو ملازمین کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جو انسانی حقوق اور مزدور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اس ضمن میں شاہین ایئر کے ایک اور ملازم کا کہنا تھا کہ ایئر لائن پر مقامی اور بیرونی، 18 ارب روپے کے واجبات ہیں حکومت کو اسی وقت اس کا نوٹس لینا چاہیے تھا جب، غیر ملکی کمپنیوں نے ایئر لائن کو ڈرائی لیز پر جہاز فراہم کیے تھے۔شاہین ایئر سے 10 سال سے وابستہ ایک اور ملازم کا کہنا تھا کہ 2006 سے 2016 تک ایئر لائن نے بہت اچھا بزنس کیا خاص طور پر خلیجی راستوں پر لیکن گزشتہ کچھ برسوں میں انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے غلط فیصلوں کی وجہ سے اس کا زوال شروع ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب کے سفیر کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان کا 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ
Translate News »