محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

شام نے اسرائیل کا ایف 16جنگی طیارہ مار گرایا
تاریخ :   10-02-2018

اسرائیلی(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اُس کا ایک جنگی طیارہ شامی فضائی حدود میں تباہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب شامی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا مناسب جواب دیا گیا ہے۔اسرائیلی فضائیہ کا ایک ایف سولہ جنگی طیارہ شام کی فضائی حدود میں تباہ ہو گیا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق طیارہ اینٹی ایئر کرافٹ فائر سے تباہ ہوا۔ اسرائیلی فوج نے شامی حکام کے بیان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ایف سولہ طیارے کا پائلٹ زندہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ شامی میڈیا کے مطابق اس طیارے کی تباہی اُس کے ایک فوجی مرکز پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ہوئی ہے۔ شامی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے۔

ایف سولہ جنگی طیارے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شام میں قائم مبینہ طور پر ايک ایرانی ٹھکانے کو نشانہ بنانے میں مصروف تھا۔ اسرائيلی حکام نے يہ دعوی بھی کيا ہے کہ  شام سے اڑنے والے اور اسرائيلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ايک ايرانی ڈرون کو ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ اس ڈرون کی تباہی کے حوالے سے شامی حکومت کا فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہيں آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا یہ بھی موقف ہے کہ فضا میں ڈرون مبینہ ایرانی کنٹرول سسٹم کی نگرانی میں تھا اور اُس نے اسرائیل کی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی بھی کی تھی۔  اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔

دريں اثناء اسرائیل کے میڈیا کے مطابق ایف سولہ طیارے کا ملبہ شمالی اسرائیل کے علاقے وادی جیزریل میں گرا۔

شام میں تقریباً آٹھ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے کے تباہ ہونے کو ایک انتہائی شدید واقعہ قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیل پہلے بھی شامی تنصیبات پر حملے کرنے سے گریز نہیں کرتا رہا ہے اور اِن حملوں کے جواب میں شامی احتجاج ہی سامنے آیا کرتا تھا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاﺅنی پر حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
گوجرانوالہ میں سکول کے سامنے فائرنگ سےطالبہ سمیت 2افراد زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »