مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

شام میں کارروائی کرنے کا فیصلہامریکہ‘ فرانس اور برطانیہ نے بھی حملے میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا‘جرمنی صرف حمایت کرئے گا
تاریخ :   13-04-2018

واشنگٹن(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں کارروائی کرنے کا فیصلہ جلدکر لیا جائے گا۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے کہاکہ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد وہ اور ان کی ٹیم شام کی صورت حال کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس کے راہنماﺅں سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کابینہ کے وزیروں نے کیمیائی ہتھیاروں کے مزید استعمال کو روکنے کے لیے شام میں کارروائی کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے امریکی صدر سے بات کی اور اس بات سے اتفاق کیا ہے شام کے معاملے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ادھر شام کے اتحادی روس نے ایسی کسی بھی کارروائی کی سختی سے مخالفت کی ہے۔اقوامِ متحدہ میں روسی کے مندوب وسیلی نیبینزیا نے کہا ہے کہ وہ روس اور امریکہ میں جنگ کے امکان کو رد نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا ان کی فوری ترجیح جنگ کے خطرے کو ختم کرنا ہے۔اس سے قبل فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں نے کہا کہ فرانس کے پاس شواہد ہیں کہ شام کے شہر دوما میں گذشتہ ہفتے کیمیائی ہتھیار یا کم از کم کلورین کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ ہتھیار بشار الاسد کی حکومت نے استعمال کیے ہیں۔مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں ہونے والی فوجی کارروائی میں ترجیحات پر توجہ دیں گے اور خطے کے استحکام کو برقرار رکھیں گے۔فرانس کبھی بھی صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے نہیں دے گا یا کچھ ایسا ہونے نہیں دیں گے جس سے خطے کا استحکام خطرے میں پڑے۔ لیکن ہم اس طرح کی حکومتوں کو ان کی من مانی نہیں کرنے دیں گے جن میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔دوسری جانب جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ جرمنی شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا تاہم اس کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ ابھی تک شام پر فوجی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر فیصلہ ہو جاتا ہے تو جرمنی اس کا حصہ نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی اس کارروائی کی حمایت کرے گا جو یہ واضح کرے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل قبول نہیں ہے۔ادھرروس نے شام میں جاری کشیدگی میں تمام فریقین سے کہا ہے کہ ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے شام میں کشیدگی میں اضافہ ہو اور ملک میں امن لانے کی کوششوں پر تباہ کن اثرات پڑیں۔یہ بات کریملن کے ترجمان نے ایسے وقت میں دیے ہیں جب واشنگٹن میں سکیورٹی چیفس صدر ٹرمپ کو شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے جواب میں تجاویز دیں گے۔دریں اثنا شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں فوجی کارروائی جھوٹ پر مبنی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں,اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور دیگر نااہل افراد کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »