چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

سی ڈی اے سب سے پہلے وزیراعظم کے خلاف اقدام کرے۔ چیف جسٹس آف پاکستان
تاریخ :   05-10-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وزیراعظم عمران

خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس مل چکا ہے اور 15 دن کے اندرہم اپنا جواب جمع کروا دیں گے۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیا جواب جمع کروائیں گے وہ ہی مبہم سا نقشہ جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے لیکن کسی ادارے سے آپ کا نقشہ منظور نہیں ہوا۔ بنی گالہ تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے لیکن عمران خان نے تعمیرات کسی منظوری کے بغیر کی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے اس حوالے سے کوئی ڈیپارٹمنٹ بنائے جو اس جیسے نقشوں کی منظوری دے۔ چیف جسٹس پاکستان نےراول ڈیم میں رہائشی سوسائٹیوں کا فضلہ شامل ہونے پر ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پانی میں فضلہ شامل ہونے سے لوگوں میں بڑی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سابقہ حکومت نے جو 4 ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ بنایا تھا اس کا کیا ہوا؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگریہ 4 ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگے تو موجودہ حکومت اس کو مکمل کرے۔
انہوں نے وکیل بابر اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی آپ کو کہا تھا کہ آپ اقتدار میں ہیں آپ کی ذمہ داری بنتی ہے۔ سپریم کورٹ میں بنی گالہ کے گرد دیوار کھڑی کرنے پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئے گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سی ڈی اے سب سے پہلے وزیراظم کے خلاف اقدام کرے۔ جس پر چئیرمین سی ڈی اے نے سپریم کورٹ سے دو دن کی مہلت طلب کر لی۔
سپریم کورٹ نے بنی گالہ کے گرد دیوار کھڑی کرنےکے معاملے پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 16 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہےکہ یکم اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئے تھے کہ اب نئی حکومت آگئی ہے تونئی حکومت ان معاملات کو حل کرے۔جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات کی ہیں ان سے جُرمانے لیے جائیں۔حکومت اپنے جُرمانے بھی ادا کرے اور دوسرے لوگوں سے بھی جُرمانے وصول کرے۔
تجاوزات کی حد تک اس معاملے کو نمٹا دیتے ہیں۔ہمارے پاس یہ درخواست عمران خان لے کر آئے تھے۔ اب درخواست گزار وزیراعظم بن گئے ہیں۔ عمران خان اس وقت وزیراعظم ہیں ، عمران خان نے اسی عدالت عظمٰی کو خط لکھ کر معاملہ پر نوٹس لینے کی استدعا کی تھی، نوٹس لینے پر معلوم ہوا کہ بنی گالہ میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔۔عمران خان نے بنی گالہ تعمیرات کے حوالے سے کیا اقدامات کیے؟ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم بنی گالہ کے حوالے سے تین اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔
عمران خان کے اپنے گھر کے این او سی کا بھی تنازع تھا۔ عمران خان سب سے پہلے اپنا گھر قانون کے دھارے میں لائیں اور سب سے پہلا جُرمانہ عمران خان کو ہی ادا کرنا ہوگا ۔ اگر ان کی تعمیرات بے قاعدہ ہیں تو اسے بھی باضابطہ کریں۔کوئی جُرمانہ عائد کرنا ہے تو کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تنخواہ کم ہونے کا شکوہ کر دیا
امریکہ کے نائب صدر مائک پینس نے اعلان کیا ہے کہ چین، امریکہ کے اندرونی معاملات میںم داخلت کررہا
Translate News »