پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

سی پیک کی مخا لفت کر نے والے با ز آجائیں ،پاکستان ہمارا آزمایا ہوا آہنی دوست ہے, چائنی صدر
تاریخ :   20-09-2018

بیجنگ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سی پیک کی مخالفت کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان ہمارا آزمایا ہوا آہنی دوست ہے، چینی صدر کا آرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر اعلان۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب

 

سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف اور چینی صدر کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور چیلنجز پر بات کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے چینی صدر سے ملاقات خصوصی دعوت پر کی۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا آزمایا ہوا ہے آہنی دوست ہے اور پاک فوج کا اس پائیدار تعلق کے لیے اہم کردار ہے۔ –> آصف غفور نے کہا کہ چینی صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کو تسلیم کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھےگا۔ چینی صدر کہنا تھا کہ سی پیک کی مخالفت کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل پیر کے روز آرمی چیف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی چینی فوج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چینی فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو سے ملاقات کی جس میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری اور دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں فوجی کمانڈرز نے علاقائی سلامتی کے ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ جنرل ہان نے پاک فوج کی جانب سے سی پیک کے لیے اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ چینی فوج نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف کی اور پاک فوج کی جنگی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارتی وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پرآگئیں
سعودی فوج نے یمن کے حوثیوں کے بیلیسٹک میزائل کو مار گرادیا
Translate News »