مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لیے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے,صدر مملکت ممنون حسین
تاریخ :   27-02-2018

اسلام آباد ۔ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لیے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ افغانستان سمیت ماسکو سے لے کر وسط ایشیاء تک کا خطہ مستقبل میں اس سے بیش بہا فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ایوان صدر میں پاکستان میں زیر تعلیم افغان طلبا پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اورپاکستان میں افغانستان کے سفیرعمر زاخیل وال نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی صورت میں پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کے عوام ، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اقتصادی راہداری کے نام کی وجہ سے یہ سمجھنا درست نہ ہو گا کہ اس کا تعلق صرف پاکستان اور چین سے ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ راہداری جتنی پاکستان اور چین کی ہے ، اس سے بڑھ کر افغانستان کی ہے کیونکہ وسط ایشیاء سے لے کر روس تک د نیا کی ایک بہت بڑی آبادی اس راہداری سے منسلک ہونے کے لیے بے چین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس راہداری کے ذریعے جب دنیا کے بہت سے خطوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کا سلسلہ شروع ہو گا تو اس کے ساتھ ہی نئے علوم اور نئی ٹیکنالوجیزبھی اس خطے میں آئیں گی جن سے فائدہ اٹھا نے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان جدید ترین علوم و فنون پر دسترس حاصل کریں افغان طلبا جن اسکالرشپس پر پاکستان آئے ہیں ، ان کا مقصد بھی یہی ہے کہ آنے والے دور کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ہمارے دیگر مخلص دوست افغانستان میں امن و سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری اس جنگ کے دوران ہمارے افغان بھائیوں نے بہت کچھ کھویا ہے اور پاکستان کا بھی بہت نقصان ہوا ہے۔ اس صورتِ حال کی وجہ سے پاکستان اپنے ستر ہزار سے زائد پیا رے بیٹے، بیٹیوں ، بزرگوں اور محافظوں سے محروم ہوا۔اس دوران میں ہمارا بے پناہ مالی نقصان بھی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نا پسندیدہ طاقتیں اور دشمن قوتیں اپنے ناپاک مقاصد کے لیے غلط فہمیوں کو ہوا دیتی ہیں اور قربتوں کو فاصلوں میں بدلنے پر کمر بستہ ہو جاتی ہیں۔ اس طرح کے حالات میں ذمہ دار قومیں بالغ نظری کے ساتھ زمینی حقائق کو سمجھ کر فیصلے کیا کرتی ہیں۔ خطے کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ایسا ہی کیا جائے تاکہ پاکستان و افغانستان سمیت علاقے کی دیگر تمام قومیں امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر باعثِ مسرّت ہے کہ تھوڑے ہی دنوں میں پاکستان میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد تین ہزار سے بڑھ کر چھ ہزار ہو جائے گی جس سے زیادہ سے زیادہ افغان طلبہ کو بہتر تعلیم کے مواقع میّسر آئیں گے۔ انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ افغان طلبا تعلیم مکمل کرنے کے بعد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے وطن کی خدمت کر یں گے تاکہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران بین الاقوامی حالات اور جنگوں کی وجہ سے افغانستان کا جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کرسکیں۔صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ افغان طلبا وطن واپس جا کر پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں زیر تعلیم افغان بچوں کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق پیش کی گئی ڈاکومنٹری کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کے بجائے اس کی ترمیم کے واسطے 3 نئی شرائط پیش
سرگودھا میں موٹر سائیکل چلانے والی دبنگ فاطمہ حبیب خواتین کے لئے عظیم مثال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »