آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے ملاقات کی     No IMG     متحدہ عرب امارات کی جانب سے معاشی پیکج کے تحت 3ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے گئے     No IMG     زمبابوے,میں پُرتشدد مظاہرے، صدر کا غیرملکی دورہ منسوخ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا علاقائی تنازع کے حل کے لیے روس کا دورہ     No IMG     حکومت نے اپنا پورا زور لگا کرذیشان کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ذیشان دہشت گردنہیں تھا رانا ثنا ئ اللہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات     No IMG     بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی میں مذکورہ سوسائٹی کو قانونی دائرے میں لانے کی لیے 350 ارب کی پیشکش     No IMG     وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG     سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے     No IMG     مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG    

سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزار پاکستانیوں کی جرمنی بدری آج بدھ کے روز ایک پرواز کے ذریعے
تاریخ :   06-12-2017

جرمنی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو جانے کے بعد پاکستانی تارکین وطن کے ایک گروپ کو آج بدھ کے روز ایک پرواز کے ذریعے پاکستانی واپس بھیجے جانے کی توقع ہےاگر یہ جلاوطنی عمل میں آتی ہے، تو یہ پہلا موقع ہو گا جب سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو جانے کے بعد پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ کو اس طرح جرمنی بدر کیا گیا۔اس سے قبل افغان تارکین وطن کو گروپوں کی صورت میں جرمنی سے واپس افغانستان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظر میں جرمنی کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی دیکھنے میں آتے رہے۔ جرمن حکومت افغانستان کے بعض حصوں کو ’محفوظ‘ قرار دے کر وطن واپس بھیجتی رہی ہے۔ تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں بلکہ ماضی کے مقابلے میں ان کی شدت میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایسے میں سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزار افغان باشندوں کی واپسی ایک نادرست عمل ہے۔

جرمن حکومت کا تاہم موقف یہ ہے کہ وہ فقط ایسے افغان باشندوں کو وطن بدر کر رہی ہے، جو جرمنی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور جن سے عوام کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

جرمن اخبار ڈیر اشپیگل کے مطابق پاکستانی وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ انہیں فی الحال ایسی کسی پرواز کا علم نہیں ہے اور اس بابت انہیں پاکستانی شہریوں کی جرمنی بدری سے کچھ دیر قبل ہی بتایا جائے گا۔

فی احال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ تاہم جرمن وزارت داخلہ کے مطابق سن 2016 کے مقابلے میں رواں برس جرمنی سے پاکستان بھیجے جانے والے تارکین وطن کی تعداد دوگنی رہی ہے۔ رواں برس قریب 149 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا، جب کہ یہ تعداد گزشتہ برس 81 اور سن 2015 میں فقط 22 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں مجموعی طور پر 73 ہزار سے زائد ایسے تارکین وطن مقیم ہیں، جن کا آبائی ملک پاکستان ہے۔ ان میں سے آٹھ ہزار 796 کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ جرمن حکام کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی تعداد میں رواں برس نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

جرمن حکام کے مطابق زیادہ تر پاکستانی معاشی وجوہات کی بنا پر اپنے ملک سے ترک وطن کرتے ہیں جب کہ ایسے افراد کی تعداد نہایت کم ہے، جن کی زندگیوں کو واقعی ان کے آبائی ملک میں خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب جنوبی جرمن صوبے باویریا کی مہاجرین کی کونسل نے ان الزامات کو رد کیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ افغان باشندوں کی ملک بدری سے بچنے کے لیے ’غائب‘ ہو جانے کا مشورہ دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ کہ یہ کونسل تارکین وطن کی ملک بدریوں کو رکوانے کے لیے ان کی مدد کرتی ہے اور بعض صورتوں میں ان ملک بدریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کروانے

Print Friendly, PDF & Email
فرانسس نے یروشلم کی صورت حال پر شدید فکرمندی کا اظہار کیا
دامریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کامیابیاں حاصل کی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »