امریکی صدر شیر کی دم کے ساتھ کھیلنا ترک کردے ۔ مزاحمت یا تسلیم کے علاوہ کوئي اور راستہ نہیں۔     No IMG     افریقی ملک مراکش کی عدالت نے ایک بچی کی اجتماعی عصمت ریزی کے گھناؤنے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع     No IMG     دوست کو چاقو کے وارسے قتل کرنے والی حسینا کو سزائے موت     No IMG     بہاولپور جلسے میں کم تعداد پر عمران خان برہم لیکن پارٹی عہدیداران نے ایسی بات بتادی کہ کپتان کیساتھ جہانگیر ترین بھی حیران پریشان     No IMG     اکرام گنڈا پور کے قافلے پر خود کش حملہ، ڈرائیور شہید، تحریک انصاف کے امیدوار اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی     No IMG     پاکستان اچھا کھیلاہم بہت براکھیلے،زمبابوین کھلاڑی کا اعتراف     No IMG     پاکستان سمیت دنیا بھر میں28 جولائی کو مکمل چاند گرہن ہوگا     No IMG     حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں , شہباز شریف     No IMG     سعودی عرب غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں پر پابندی سے ماہانہ 200ملین ریال کا نقصان ہوگا     No IMG     امریکہ میں کال سینٹر اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی شہریوں کو20 سال تک کی سزا     No IMG     اسرائیی حکومت نے القدس میں سرنگ کی مزید کھدائی کی منظوری دے دی     No IMG     ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے     No IMG     شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ملنے سے اب این اے 60 راولپنڈی کا الیکشن یکطرفہ ہو جائے گا     No IMG     حنیف عباسی نے انسداد منشیات عدالت کی جانب سے دی گئی عمرقید کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان     No IMG     اسرائیل کے مجرمانہ حملوں میں 4 فلسطینی شہری شہید     No IMG    

سپین

  • پاکستانی سفیر ہمایوں اکبر نے سپین کے شہر کاستیوں میں جائمے ون یونیورستی کا دورہ کرتے ہوئے ریکٹر سمیت یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انکی ٹیم سے ملاقات

    بارسلونا ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) سپین . پاکستانی سفیر ہمایوں اکبر نے سپین کے شہر کاستیوں میں جائمے ون یونیورستی کا دورہ کرتے ہوئے ریکٹر سمیت یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انکی ٹیم سے ملاقات کیں ، اس موقع پر سفیر پاکستان نے کاستیون شہر کی جائمے ون یونیورسٹی میں موسم گرما کی افتتاحی

    تقریب میں پاکستان اور سپین کے تعلقات، میلینیم اور پائیدار اہداف کے حوالے سے ایک جامع اور شاندار پریزنٹیشن دی جیسے پروگرام کے شرکاء نے بہت سراہا۔ان کے اس اقدام کو پاکستانی کمیونٹی نے بھی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصہ بھی کسی پاکستانی سفیر نے سپینش کمیونٹی اور اداروں کے ساتھ خیر سگالی تعلقات بڑھا کر اچھا اقدام اٹھایا ہے۔

     

  • جبرالٹر کے سیاحتی مقامات، اسمگلروں کے گڑھ

    ہسپانوی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) صوبہ کاڈیس کے بعض علاقوں کو اسمگلروں کی سنگین سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ اس کے قریبی علاقے جبرالٹر کے سیاحتی مقامات انسانی و منشیات کے اسمگلروں کے ٹھکانے بن چکے ہیں۔

    گزشتہ بیس برسوں سے کاڈیس کے اندلوسی شہری منشیات فروشوں کے خلاف عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ براعظم یورپ کی نوک پر واقع ہے۔ اس علاقے کے دو اہم سیاحتی مقام جبرالٹر اورالجیسیراس ہیں اور یہاں انسانی اسمگلروں کے اپنے علاقے ہیں اور منشیات کا دھندہ کرنے والے بھی غیرقانونی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اس شہر میں مراکشی اور ہسپانوی شہری کالے دھندوں میں رغبت سے شریک ہوتے ہیں۔ اس کے قریبی سیاحتی مقام لا لینیا میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کلوگرام حشیش اور دوسری منشیات پہنچائی جاتی ہیں۔ یہ دھندا اسپیڈ بوٹس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ان سرگرمیوں کی وجہ سے اسپین کو منشیات کا گڑھ کہا جا رہا ہے۔

    سپین کی وفاقی حکومت بھی آبنائے جبرالٹر کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش رکھتی ہے۔ اس کے وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے نے لا لینیا کی ساحل  کا حال ہی میں دورہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ غیر قانونی دھندے میں ملوث اسمگلرز رات کی تاریکی کا بھی انتظار نہیں کرتے اور شام ڈھلتے ہی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیتے ہیں۔

    گزشتہ بیس برسوں سے کاڈیس کے اندلوسی شہری منشیات فروشوں کے خلاف عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں

    ان اسمگلروں کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے کوسٹ گارڈز اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں لیکن یہ ناکافی خیال کیے گئے ہیں۔ ہسپانوی وزیر خارجہ نے لالینیا کی سکیورٹی کے لیے چار سو پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    لالینیا کے میئر خوان فرانکو اضافی فنڈ کا تقاضا بھی کرتے ہیں۔ فرانکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو حالات بن گئے ہیں، اُس میں غیرملکی سرمایہ کار لالینیا کی طرف دیکھنے سے بھی گریز کریں گے۔ دوسری جانب مراکش میں ہزاروں افریقی مہاجرین یورپ پہنچنے کے منتظر ہیں۔ فرانکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے شہر کو شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن مددگار دستیاب نہیں ہیں۔

    لا لینیا کی آبادی چونسٹھ ہزار کے لگ بھگ ہے اور یہاں شرح بیروزگاری بھی بہت بلند ہے جو تقریبا پینتیس فیصد ہے۔ اس قصبے میں انسانی اسمگلروں کے ساتھ ساتھ منشیات کے اسمگلرز بھی اپنا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اندازوں کے مطابق اسمگلر گروپوں کے تقریباً ایک سو لیڈر بھی اسی شہر میں مقیم ہیں۔ ان کے زیر کنٹرول تیس جرائم پیشہ گروہ اور ذیلی شاخیں ہیں۔ مقامی آبادی کے مطابق حالات مسلسل خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

  • بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے فارمز کی تصدیق، ویزہ کی سہولت ،پاسپورٹ کی وصولی کے حوالے سے غیر ضروری ڈیما نڈز کو ختم کردیا ہے‘‘ قو نصلیٹ جنرل عمران علی چوہدری

    بارسلو نا (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) سپین بارسلو نا میں پاکستا نی قو نصلیٹ پاکستا نیوں کااپنا گھر ہے اور اس گھر کے دروازے تمام لوگوں کیلئے دن رات کھلے ہیں ، میں اور میرا سٹاف کمیو نٹی کی خدمت کیلئے ہر دم کوشاں ہے، اولین ترجیع قا نو نی حدود میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کے تمام مسائل کو حل کر نا ہے،صحافی برادری خامیوں کی نشاندھی کرے ،ہر شکائت کا ازالہ ہو گا ، کمیو نٹی سے صرف اتنی گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کیا کرے ” ان خیالات کا اظہار قو نصل جنرل بارسلو نا محمد عمران علی چوہدری نے صحافیوں سے ایک خصوصی شست میں کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے قو نصلیٹ میں شیرخوار بچوں اور ا نکی ماوں کے لیئے ایک الگ حصہ(شعبہ نرسنگ )بنو ایا ہے جس میں شیرخوار بچوں اور ا نکی ماوں کی ضروریات کے حوالے سے تمام سہولیات ہوں گی،پاکستان ا نکوائری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انکوائری ایشو کو یہاں ہی حل کیا جائے گا تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو ،فارم کی تصدیق، ویزہ کی سہولت ،پاسپورٹ کی وصولی کے حوالے سے غیر ضروری ڈیما نڈز کو ختم کردیا ہے،ڈاک کے ذریعے ضروری ڈاکومنٹس کی وصولی اور ترسیل کے کام پر میکا نزم تیار کیا جا رہا ہے، فارم فلنگ کی استعداد بڑھا نے کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافس اور فوڈز بوتھ کی سہولت بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔ڈاکومنٹس کی تصدیق کے لئے بندے کے خود پیش ہو نے یا سگے بھائی بہن والی شرط ختم کردی ہے تاکہ ایک نوکری پیشہ کام سے چھٹی نہ کر ے اور ڈیہاڑی ضائع کر نے کی نوبت نہ آئے۔
    ملاقات میں صحافیوں اور قو نصلیٹ سٹاف کے درمیان بڑے خوشگوار ماحول میں باہمی دوطرفہ مسائل پر بھی گفتگو ہوئی اور آئیندہ اس قسم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

  • پاکستانی عوام کرپٹ عناصر کو الیکشن میں مسترد کردیں,ناہید چوہدری سپین

    بارسلونا (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو): سپین ناہید چوہدری نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کرپٹ عناصر کو الیکشن میں مسترد کر دیں انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں پورے نظام میں تبدیلی کے لیے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

     ناہید چوہدری نے کہا کہ نام کے خدمتگار اور نام کے شریفوں نے ملک و قوم کا بیڑا غرق کر دیا۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درست نمائندوں کا انتخاب کریں ۔اب عوام کو سمجھ لینا چاہیے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے تحریک انصاف سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن پاکستان کے تاریخی الیکشن ہیں ایسے لوگوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے جو ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ۔

    اللہ کی ذات نے ملک پاکستان پر احسان کیا کہ عمران خان جیسے دلیر اور دیانت دار لیڈر کو چنا جس نے تمام کرپٹ حکمرانوں کو عوام کے سامنے لا کر سرخرو کیا۔ اگر عوام کو اب بھی ہوش نہ آیا تو پھر بعد میں ہاتھ ملنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔۔

    ہماری پاکستانی قوم کا یہ المیہ رہا ہے کہ اقتدار کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں دے کر ہمیشہ رونا رویا گیا اگر ملک کو خود کفیل اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو انتخابات میں بلے پر مہر لگا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کی ہوئی ہے انشاءاللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا۔

  • عوام کے حق پر ڈاکہ ، قرضے معاف کرانے کا بوجھ عوام پر ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا میاں قربان سپین

    بارسلونا (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) سپین عوام کے حق پر ڈاکہ ، قرضے معاف کرانے کا بوجھ عوام پر ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا میاں قربان سپین 

  • سپین میں مقیم سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق کا دورہ برسلز، یورپین ممبران پارلیمنٹ سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت

    بارسلونا (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو)  سپین میں مقیم سوشلسٹ رہنما اور  پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ عبدالرزاق صادق  جلد دو روزہ دورے پر بلجیم جائیں گے اور  اپنے اس دورے میں وہ یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں  بات چیت کریں گے. حافظ عبدالرزاق اس سے پہلے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  یورپین پارلیمنٹ کا متعدد بار وزٹ کر چکے ہیں اور یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کو  انڈین آرمی کے طرف سے کشمیر میں ہونے والے   ظلم و ستم کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں. اس دورے میں ان کے ساتھ سوشلسٹ پارٹی کتالونیا کی سینئر قیادت بھی ہوگی. حافظ عبدالرزاق صادق برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات. سید علی رضا. سردار صدیق. سینئر صحافی محمد ندیم بٹ سمیت دیگر دوست احباب سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • کشمیرکی آواز سنو” کے موضوع پرکانفرنس یکم جولائی کو بارسلونا میں ہوگی, راجہ نامدار اقبال خان ایڈووکیٹ

    بارسلونا (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) کشمیرکی آواز سنو” کے موضوع پرکانفرنس یکم جولائی کو بارسلونا میں ہوگی، یہ بات وائس آف کشمیر ایسوسی ایشن بارسلونا کے صدر  راجہ نامدار اقبال خان ایڈووکیٹ نے نمائیندہ روزنامہ پاکستان  سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی-

    انہوں نے کہا کہ  اتوار یکم جولائی  کو بارسلونا سنٹر کے ہال میوزیم ماریتم میں  شام 4 بجے ہونیوالی اس کانفرنس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود خصوصی خطاب کریںگے ،علاوہ  ازیں مقامی کاتالان پارلیمنٹ کے ممبران،پاکستانی اور کشمیری بھائی شرکت کر کے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہونیوالے ظلم وجبر کے خلاف آواز بلند کریں گے اور انڈیا کا مکروہ چہر ہ دنیا میں ننگا کریں گے۔

  • عالمی فٹبال کپ مقابلے میں سپین نے ایران کو ایک گول سے ہرا دیا

    روس  (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) میں عالمی فٹبال کپ مقابلے میں اسپین کی قومی فٹبال ٹیم نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔ ایرانی ٹیم نے دوسرے ہاف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

  • سپین629 مہاجرین کو لیے امدادی بحری جہاز ایکوارئیس ہسپانوی بندرگاہی شہر ویلنیسا لنگر انداز ہو گیا

    سپین (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) مہاجرین سے بھرا بحری جہاز ایکوارئیس اسپین لنگر انداز ہو گیا ہے۔ اٹلی نے اس امدادی بحری جہاز کو ملکی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، جس کی وجہ سے یورپی یونین میں مہاجرت کے حوالے سے اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔ اتوار کے دن بتایا ہے کہ 629 مہاجرین کو لیے امدادی بحری جہاز ایکوارئیس ہسپانوی بندرگاہی شہر ویلنیسا لنگر انداز ہو گیا ہے۔ اس اطالوی کوسٹ گارڈز بحری جہاز میں وہ مہاجرین سوار تھے، جنہیں بحیرہ روم میں امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو کیا گیا تھا۔ گزشتہ سات دنوں سے یہ جہاز سمندر میں ہی موجود تھا کیونکہ اطالوی حکومت نے اسے اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

    روم حکومت کی طرف سے اس امدادی جہاز کو ملک میں لنگرانداز ہونے سے روکنے کے نتیجے میں یورپی یونین کی سطح پر اختلافات زیادہ واضح ہو گئے ہیں کہ مہاجرین کا بحران کس طرح حل کیا جانا چاہیے اور یہ کہ پناہ دیے جانے کی مشترکہ یورپی پالیسی کیا ہونا چاہیے۔

    شورش زدہ اور تنازعات کے شکار ممالک سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یورپ کا رخ کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے شمالی افریقہ سے لوگ پرخطر سمندری راستوں کا استعمال کرتے ہوئے اٹلی یا اسپین جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
    ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ ایکوارئیس کے لنگر انداز ہونے کے بعد اتوار کے دن ہی دو مزید امدادی بحری جہاز ملکی ساحلی علاقوں میں لنگر انداز ہوں گے، جن میں موجود مہاجرین کو ملکی اور یورپی قوانین کے تحت امداد پہنچائی جائے گی۔ تاہم کہا گیا ہے کہ ایسے مہاجرین کو واپس ان کے ممالک روانہ کیا جا سکتا ہے، جن کے پاس پناہ حاصل کرنے کا قانونی حق نہیں ہے۔

    ہسپانوی حکومت کے مطابق ان امدادای جہازوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والے تمام مہاجرین کی پناہ کی درخواستوں پر فردا فردا کارروائی کی جائے گی اور پرکھا جائے گا کہ ان میں سے کتنے افراد اقتصادی مقاصد کی خاطر مہاجرت اختیار کرنے کی کوشش میں ہیں اور کن مہاجرین کے دعوے سچے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مکمل چھان بین کے بعد ہی ان مہاجرین کو اسپین میں پناہ کی اجازت دی جائے گی۔

    ہسپانوی حکام کے مطابق ایکوارئیس کے ذریعے اسپین پہنچنے والے ان مہاجرین میں سات حاملہ خواتین اور 123 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی مدد کی ضرورت ہے۔ یہ امدادی جہاز ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز اور ایس او ایس میڈیٹیرئین نامی غیر سرکاری اداروں کی مشترکہ معاونت سے کام کر رہا تھا۔

    گزشتہ ہفتے مالٹائی اور اطالوی حکام نے اس جہاز کو اپنے اپنے ممالک میں لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس جہاز میں مجموعی طور پر چھبیس ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن افراد سوار تھے، جن میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان بھی شامل ہیں۔

    فرانسیسی امدادی بحری جہاز ایکوارئیس نے لیبیا کی ساحلی حدود سے ان مہاجرین کو ریسکیو کیا تھا، جس کے بعد انہیں یورپ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اطالوی حکومت کا الزام ہے کہ یہ امدادی مشن ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، جو غیرقانونی طور پر یورپ آنے کی کوشش میں ہیں۔

    اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کے بقول ایک طرح سے یہ امدادی مشن انسانوں کے اسمگلروں کی مدد ہی کر رہا ہے کیونکہ افریقی ساحلی حدود میں مختلف کشتیوں پر سوار افراد کو بچا کر یورپ لانے سے ان کے حوصلے مزید بلند ہو جائیں گے۔

  • سپین کے شہر بارسلونا میں عیدالفطر جوش و خروش سے منائی گئی

    بارسلونا (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) سپین کے شہر بارسلونا میں عیدالفطر جوش و خروش سے منائی گئی
    بارسلونا میں اج بیسویں دی مار میں تقریبا چھ ہزار لوگوں نے نماز عید ادا کیIMG_1712 IMG_1712

  • سپين: بچوں کی فحش تصاوير بانٹنے کے جرم ميں 24 افراد گرفتار

    سپين ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) ہسپانوی پوليس نے بچوں کی فحش تصاوير بانٹنے کے جرم ميں چوبيس افراد کو گرفتار کر ليا ہے۔ مشتبہ ملزمان ميں برطانيہ، گھانا، پاکستان اور اکواڈور کے شہری شامل ہيں۔ پوليس نے مزيد آٹھ ايسے افراد کی شناخت بھی کر لی ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ فيس بک اور اسکائپ کے ذريعے بچوں کی ايسی تصاوير عام کرنے ميں ملوث ہيں۔ يہ گرفتارياں ملک کے مختلف حصوں ميں اتوار کو کی گئی کارروائيوں کے نتيجے ميں ہوئيں۔

  • سپین کی نئی کابینہ میں خواتین کی مردوں پر عددی برتری

    میڈرڈ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)سپین میں حال ہی میں پہلی بار ملک کی تاریخ میں ایک ایسی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس میں 11 خواتین اور6 مرد وزراء سمیت کل17وزراء شامل ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق سپین کی کابینہ میں خواتین وزراء کی مردوں پر عددی برتری نے ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث بھیچھیڑ دی ہے۔نئی کابینہ ملک کے فرمانروا کنگ فیلپ ششم کے سامنے حلف اٹھائے گی۔سپینی وزیراعظم پیڈرو سانشیز کا کہنا تھا کہ ان کی نئی ٹیم معاشرے میں پروگریسیو سوچ کو آگے بڑھائے گی اور یورپ کی حمایت کرے گی۔ماضی کی نسبت نئی کابینہ کی سب سے خاص بات اس میں خواتین وزراء کی تعداد میں اضافہ ہے۔سبکدوش ہونے والے وزیراعظم ماریانو راخوی کی کابینہ میں مردوں کو خواتین پر برتری حاصل تھی۔ نئی کابینہ کے 18 ارکان میں سے 61.1 فی صد وزارتیں خواتین کو دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے بہت کم ایسے ممالک ہیں جہاں کابینہ میں خواتین کی تعداد 50 فی صد ہے۔ ایسے ممالک میں فرانس، سویڈن اور کینیڈا سر فہرست ہیں۔نو منتخب وزیراعظم 46 سالہ راخوی کی پارلیمنٹ میں 350 کے ایون میں 84 سیٹیں ہیں۔ ان کے پیشرو راخوی گذشتہ ہفتے کرپشن کے الزامات کے بعد برطرف کردیے گئے تھے۔