محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

سپریم کورٹ کاملک ریاض کی تمام جائیدادضبط کرنیکاحکم
تاریخ :   27-06-2018

اسلام آباد(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیاہے۔۔بحریہ ٹائون کوپانچ ارب بطورگارنٹی جمع کرانیکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک صاحب آپ سے پائی پائی کا حساب لینگے۔آپ کے لین دین اورتعلقات کا علم ہے،کیاحکومتیں گرانے اوربنانے میں آپ کا کردارنہیں ہے۔۔عدالت نے نظرثانی فیصلے تک نیب کوبحریہ ٹائون کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔بدھ کو بی بی سی اور نجی ٹی وی کے مطابق سماعت کے دوران بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض ملک کے نامور وکلا کے ساتھ کمرہعدالت میں موجود تھے۔ عدالت کی اجازت کے بغیر ہی ملک ریاض روسٹم پر آگئے اور چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثارکا ان کے ساتھ مکالمہ بھی ہوا۔۔چیف جسٹس نے ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ڈان، آپ کے اعمال اور لوگوں نے بنایا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انھیں ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا جس پر بحریہ ٹان کے مالک نے عدالت سے سوال کیا کہ انھوں نے ایسا کونسا گناہ کیا ہے۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈہائی سال کے عرصے میں ایک نیا شہر اتنی آسانی سے تعمیر نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آج ملک ریاض کو گرفتار کر لیا گیا تو بحریہ ٹاون کا کام رک جائے گا۔چیف جسٹس نے بحریہ ٹائون کے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل کی سماعت کی خبر کہیں نہیں چلی ایسا لگتا ہے کہ پیسہ لگایا گیا ہے، جس پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ قسم اٹھانے کے لیے تیار ہیں کہ انھوں نے کوئی پیسہ نہیں دیا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ قرآن کو بیچ میں مت لائیں۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا حکومتیں گرانے اور بنانے میں ان کا کردار نہیں ہے۔بینچ کے سربراہ نے ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ کسی کے ساتھ مل کر حکومتیں تبدیل کروا لیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔۔چیف جسٹس نے بحریہ ٹان کے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب توبہ کرلیں اور اب وہ کہیں اور نہیں بلکہ سپریم کورٹ میں کھڑے ہیں۔بحریہ راولپنڈی کا سارا گند دریائے سواں میں پھینکا جاتا ہے۔سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن خود جا کردیکھ کرآئے ہیں۔انھوں نے ملک ریاض سے استفسارکیاکہ کیاڈھائی سال میں اتنا بڑا شہر کوئی کھڑا کرسکتاہے۔آپ کے سارے لین دین اورتعلقات کا علم ہے۔۔عدالت نے بحریہ ٹائون کو15دن میں 5ارب بطورگارنٹی جمع کرانے ورملک ریاض،، ان کی اہلیہ اوربچوں کی تمام جائیدادضبط کرنے کاحکم دیدیااورہدایت کی کہ بحریہ ٹائون الاٹیزسے وصول رقم کا20فیصدعدالت میں جمع کرانا ہوگا جبکہ اکائونٹ کی ماہانہ آڈٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔۔سپریم کورٹ نے نیب کو نظرثانی فیصلے تک بحریہ ٹائون کیخلاف کارروائی سے بھی روک دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ
Translate News »