چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ ملک کے مخلتف شہروں میں سڑکیں بلاک
تاریخ :   01-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے باعث ملک کے مخلتف شہروں میں سڑکیں بند ہو گئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بھی

 

متاثر ہو رہی ہے۔کراچی میں 15سے زائد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج، ڈھولک کالا خان،کرال چوک پر ٹریفک متاثر ہے۔جب کہ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کے لیے اہم راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث لاہور میں بھی کئی مقامات پر راستے بند ہیں۔لاہور ائیرپورٹ کو جانے والے راستے بند ہونے سے اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
پشاور مییں بھی رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے پل بند ہیں۔اور موٹروے جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس(این ایچ اینڈ ایم پی) نے بدھ کو عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے کیونکہ ملک بھر اور خصوصاً پنجاب میں مختلف مقامات پراحتجاج کیا جا رہا ہے۔ موٹر وے پولیس نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ، راوی، کالا شاہ کاکو اور شیخوپورہ انٹرچینجز سے ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹریفک کو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیاں ہرن مینار سے موٹر وے پر داخل ہو سکتی ہیں۔ موٹر وے پولیس نے مزید کہا ہے کہ کئی مقامات پر جی ٹی روڈ بلاک ہے جس میں ٹیکسلا، مندرہ، گوجر خان، سوہاوہ، دینہ اور سرائے عالمگیر کے مقامات شامل ہیں جبکہ کھاریاں، گجرات، گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے میں بھی ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ ہے۔ بیان کے مطابق لاہور، مانگا منڈی، چوہنگ، مرالا، رینالہ خورد، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی ٹریفک بلاک ہے۔ موٹر وے پولیس سے اس حوالے سے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Print Friendly, PDF & Email
خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت
سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم کے حالیہ خطاب کو افسوسناک قرار دے دیا
Translate News »