آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملک بھر میں منجمد اکاؤنٹس بحال کر دئیے
تاریخ :   04-01-2019

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملک بھر میں منجمد اکاؤنٹس بحال کر دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے بینک اکاؤنٹس

منجمند کرنے کے معاملے پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزازاحسن نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے حکم پر نجی بینکوں نے ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس منجمند کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔ساتھ ہی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ ان کے ادارے کے اکاؤنٹس بھی منجمند کر دیئے گئے ہیں اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے صرف 2 اکاؤنٹس کی نگرانی کا کہا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔واضح رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن 2اکاؤنٹس کی نگرانی کا کہا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں منجمد کر دیا تھا۔انہوں نے ریمارکس دئیے کہ یہی چیز ہم نے سکولوں کے حوالے سے بھی کہی تھی ۔ ہم نے 27سکولوں کا کہا تھا اور انہوں نے اسکولوں کو سیل کرنا شروع کر دیا یہ بات تمام لوگ سن لیں کہ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق حکم ملک بھر کے سکولوں پر ہو گا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل اعتزاز احسن سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باجود بحریہ ٹاؤن نے اب تک اپنا نام تبدیلی کیوں نہیں کیا۔جس پر انہیں بتایا گیا کہ 6 مال کا وقت دیا گیا تھا۔اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وہ 6ماہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے،جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ نام کی تبدیلی کے حوالے سے کام جاری ہے۔اعتزازاحسن کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ دل کرتا ہے کہ ابھی بحریہ ٹاؤن کا نام تبدیل کر دوں۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منجمند اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
ملک بھر میں موبائل فون کی نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع
نیب نے04 جنوری کومراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کو طلب کرلیا
Translate News »