گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

سٹاک ایکسچینج مزید 1300پوائنٹ گر گئی اور حکمران دیواریں توڑنےمیں مصروف ہیں :حمزہ شہباز
تاریخ :   03-12-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے گورنر ہاوس پنجاب کی دیوار یں گرانے پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج مزید 1300پوائنٹ گر گئی اور حکمران دیواریں توڑنے کے

تماشوں میں مصروف ہیں . حکمران تماشے چھوڑ یں، سنجیدہ،سنگین ہوتے قومی معاملات اور غیریقینی صورتحال پر فوری توجہ دیں . دیواریں گرانے کے بجائے اس وقت معاشی استحکام، صنعتی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر توجہ کی ضرورت ہےـمعاشی واقتصادی مسائل، ہر روز بڑھتی مہنگائی گورنر ہاوس کی دیواریں توڑ کر ختم نہیں ہوں گےـانہوں نے کہا کہ حکومت کے سو دن میں مہنگائی کے سونامی نے غریب،کمزور، تنخواہ دار اور کاروباری لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہےـکٹّوں، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاوس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیںـانہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب میں اہلیت صرف پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور اب گورنر ہاوس کی دیواریں توڑنے ہی کی ہےـپنجاب گورنر ہاوس ہمارا قومی ورثہ اور پنجاب کی سیاسی تاریخ و ثقافت کا اہم جزو ہےـانہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس کی دیواریں توڑ کر لوہے کے جنگلے لگانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہےـگورنر ہاوس کی دیوار توڑنے کا حکم کس ضابطے اور قانون کے تحت دیا گیا ہے؟ ـیہ تعمیر کس اصول اور ضابطے کے تحت کی جارہی ہے؟ کیا اس کے لئے ضابطے کی کوئی کاروائی ہوئی؟ حمزہ شہباز نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی دیوار توڑ کر دوبارہ کروڑوں روپے کا لوہا لگایا جا رہا ہے، کیا کوئی ادارہ نوٹس لے گا؟ـعمران صاحب نے اپنے قول وفعل سے قوم کومایوس کیا اوراب ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیںـافراط زر کی شرح میں جس تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عوام اذیت میں ہیںـنیازی صاحب! بھینسیں بیچنے، کٹے، دیسی مرغی،انڈوں سے معیشت چلا نے اوردیواریں گرانے کے تماشوں کے پیچھے آپ اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتےـنیازی صاحب! آپ نے اپنی نااہلی، جھوٹ، یو ٹرن اور بدنیتی سے اپنے پہلے100 دن میں ملک کو ناقابلِ نقصان پہنچایا ہےـاللہ خیر کرے! خشک جنگل میں ایک شخص ماچس لئے گھوم رہا ہےـ

Print Friendly, PDF & Email
جرمن سے 57 ہزار غیر ملکی کو ملک بدر کیا جائے گا
مسلم لیگ نون کے خلاف بات کرنا ثواب سمجھتا ہوں,وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس غلام سرور خان
Translate News »