شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا فی تولہ سونے کی قیمت یں 1700روپے اضافہ ہو گیا
تاریخ :   12-07-2019

کراچی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ۔ 12جولائی2019ء) عالمی مارکیٹ میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1700 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 82 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 61 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں مزید 1 روپے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی کرنسی مسلسل پرواز کرتی دکھائی گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 61 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 158 روپے 49 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے بڑھ کر 159 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی بڑھتی قیمت کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آرہا اور سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب دوبارہ ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے اور 10گرام قیمت میں1458 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں یک دم 24 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1420 ڈالر ہوگئی ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی نئی قیمت نے ریکارڈ قائم کردیا اور سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح82 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 70 ہزار 302 روپے کی پر پہنچ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
ویڈیو سکینڈل معاملہ؛ جج ارشد ملک نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا
فرانس میں ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور، امریکا کا اظہار تشویش
Translate News »