وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے نام ،پروٹیز نے 149رنز کا ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر پور ا کر لی ا
تاریخ :   28-12-2018

سنچورین( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 149رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ پروٹیز کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم

نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مارکرم کو کھاتہ کھولے بغیر حسن علی نے پوویلین واپس بھیج دیا ، فخر زمان نے8رنز پر ہاشم آملا کا کیچ ڈراپ کیا جبکہ تھر ڈ امپائر نے اظہر علی کی جانب سے 4رنز پر ڈین ایلگر کا پکڑا گیا کیچ ناٹ آﺅٹ قرار دیا جس کا فائدہ اٹھا تے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 119رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ایلگر شان مسعود کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ،ڈی برائن10رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آﺅٹ ہوئے ،پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،ہاشم آملا اور باووما نے ٹیم کی کشتی پار لگا دی ۔
پاکستان کے لیے حسن علی ، شاہین آفریدی ،شان مسعود اور یاسر شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔دوسری اننگز میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ 42 رنز کی برتری سے شروع کی تو اوپننگ بلے باز فخر زمان صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد امام الحق نے شان مسعود کےساتھ ٹیم کا سکور آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچری سکور کی تاہم 57 کے انفرادی سکور پر امام الحق بھی اولیویئر کی گیند پر بولڈ ہو گئے،قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اظہر کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے جب کہ اسد شفیق صرف 6 رنز ہی بنا سکے،کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے اور سلپ میں آسان کیچ دے کر آﺅٹ ہوئے ،بابر اعظم 6اور محمد عامر بھی 12 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ حسن علی 11 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ۔جنوبی افریقا کی جانب سے اولیوئیر نے دوسری اننگز میں بھی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔پاکستان کے پہلی اننگز میں 181 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 223 رنز ہی بناسکی تھی ۔
دوسرے روز میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں پر 127 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو ٹیمبا باووما 38 اور ڈیل سٹین نے 13 رنز کےساتھ کریز پر موجود تھے۔کھیل کے پہلے ہی سیشن میں میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں اور پوری ٹیم 223 رنز بناسکی جس کے بعد اسے پاکستان پر 42 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے ٹمبا باووما 53 رنز کےساتھ نمایاں رہے جب کہ ڈیل سٹین 23، ڈی کوک 45، مہاراج 4 اور کگیسو رابادا 19 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جب کہ حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
مسلم لیگ ن کے رہنما شفیع کھوکھر گرفتار
بھارتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی
Translate News »