پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا
تاریخ :   18-07-2018

سجاول ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)  پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں عوام کی حالت دیکھ کر رونا آتا

ہے، برصغیر میں اسلام کی شروعات اس عظیم سندھ دھرتی سے شروع ہوئی لیکن آج یہاں اسلام کا کوئی نفاذ نہیں، رسول اللہؐ کی تعلیمات کے برعکس چھوٹے طبقے کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔25 جولائی کو ان ظالموں اور وڈیروں سے انتقام لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 چوہڑ جمالی میں الیکشن مہم کے دوران مدنی چوک پر ریلی کے شرکاء اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی گلالئی چیئرپرسن ان دنوں سجاول کے دورے پر ہیں اور اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران عائشہ گلالئی نے مختلف جگہوں پر خطاب، کارنرز میٹنگ اور ریلیوں سے خطاب کیا۔

عائشہ گلالئی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی دھرتی پر آ کر انتہائی خوشی و فخر محسوس ہو رہا ہے۔ میں اس عظیم دھرتی پر موجود ہوں جہاں سے پورے برصغیر میں اسلام کی فتح اور شروعات ہوئی۔ محمد بن قاسم نے بھی سندھ کی دھرتی سے بسم اللہ کہہ کر پورے برصغیر میں اسلام پھیلایا۔ سندھ دھرتی کو ایک شرف یہ بھی حاصل ہے اس نے ہمارے برصغیر کو بے شمار اولیائے کرام دیئے۔ان اولیاء اللہ اسلام کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔آج پورے برصغیر کے چپے چپے میں اسلام کا نام سر بلند ہے لیکن یہاں سجاول آئی تو یہاں اسلام کا کوئی نفاذ نہیں دیکھا۔ یہاں غریب،، مسکین، ننگے پیروں تلے لاچار انسانوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ نے 14 سو سال قبل غلامی کا خاتمہ نہیں کیا تھا کیا آپؐ نے خطبات جمعة الوداع میں کہہ دیا تھا کہ کی عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں تو پھر سندھ سجاول میں کیوںغریب ومسکین انسانوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کے رکھا گیا ہے۔نسل در نسل اور جن لوگوں کے پیروں میں چپل تک نہیں ان مسکینوں کو یہاں ظلم کی چکی میں پیسا جاتا ہے ۔ یہاں آدم اور حوا کے مسکین بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس غلامی کی بات کرتی ہوں جس نے میرے سجاول کے بھائیوں اور بزرگوں کو طاقتور اور وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل در نسل کئی خاندانوں کو غلام بنا دیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے 10سال اپنے دور اقتدار تک سندھ کو بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب بنا دیا ہے۔ سندھ میں پینے کے پانی سمیت بہت سارے مسائل ہیں۔ ضلع سجاول کے عوام کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے۔ یہاں انسان اور جانور ایک جگہ سے پانیپیتے ہیں وہ بھی مضر صحت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کا دن ان ظالموں وڈیروں سے انتقام لینے کا دن ہے جنہوں نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کو لوٹا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
اچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف شکر کریں جیل میں ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہو رہا جو انہوں نے اپنے مخالفین سے کیا
دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص نے 3.4 ارب ڈالر فلاحی کاموں کے لئے عطیہ کر دیئے
Translate News »