بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG    

سندھ میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ، سندھ حکومت غریبوں اور ہاریوں کا استحصال کر رہی ہے
تاریخ :   05-11-2017

کراچی ۔(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے ۔جو سی پیک کا دشمن ہے وہ غدار ہے ، ہم سی پیک کے دشمنوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے ،سندھ میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ، سندھ حکومت غریبوں اور ہاریوں کا استحصال کر رہی ہے ،ہم زرداری کی کرپشن کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے ،عوا م کو یہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ سندھ میں آئندہ پیپلز پارٹی کے بجائے عوام کی حکومت ہوگی ،سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں کرپٹ حکمران اور ٹولے کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لیے پانامہ طرز کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ان کے خلاف نیب ریفرنسز درج کیے جائیں۔سندھی اور اردو بولنے والوں کا اب کوئی جھگڑا نہیں ،متحدہ کی تقسیم کے بعد بننے والے تمام گروپ متحدہ قائد کے ٹولے ہیں ،ہم کراچی میں کسی کی اجارہ داری برداشت نہیں کرینگے۔ سندھ میں کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے ،تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سندھ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ ناز پلازہ تک نکالی گئی محبت سندھ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں خواتین ومرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سندھ میں کرپشن دہشت گردی غلط مردم شماری، صوبے کی تقسیم اور سی پیک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تقسیم کے بعد بننے والے تمام ٹولے الطاف حسین کے پیروکار ہیں ۔ہم اب کراچی میں کسی کی اجاری داری نہیں چلنے دیں گے ۔اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں ۔ سندھی اور اردو بولنے والوں کو اب کوئی جھگڑا نہیں ،سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور اگر عوام ہمت کرے میں تو خوش خبری سنادوں کے آئندہ پی پی حکومت کی نہیں ہوگی بلکہ عوام حکومت بنانے گی۔انھوں نے کہا کہ سی پیک ہماری ترقی کاراستہ ہے، عوام سے کہوں گا سی پیک کو اون کروں یہ ترقی کی چابی ہے،جو سی پیک کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے ، ہم سی پیک کے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے اور جو ملک کے لیے کام کرے گا اس کا ساتھ دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں برابری کی بنیاد پر لڑیں گے لیکن امریکا دھمکیاں دینا بند کرے۔عوام اپنے حقوق کے لیے ڈٹ جائیں اور پر امن جدو جہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔انھوں نے کہا کہ نواز شر یف تم سب کشتیاں جلا کر زرداری کالونی نہ بناتے تو سندھ کی عوام تمھارے لیے کھڑی ہوتی۔ نواز شریف ہم نے یہ پاکستان تمھارے اور زرداری کے محلوں کے لیے نہیں بنایا۔زرداری اور متحدہ قائد موسمیاتی پرندے ہیں۔عمران خان سال میں آتے ہیں جلسے کرکے چلے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے ،آج کل کے راجہ دہروں شرجیل انعام میمن انور مجید کے لیے تو اصفہ اور بلاول کا روز ٹویٹ ہوتا ہے لیکن سندھ کے مظلوموں کے لیے نہیں ہے۔نیب مک مکاہ کی بجائے کرپٹ افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات قائم کرے اور عوام صوبے کی بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔سپریم کورٹ سیاپیل کرتا ہوں کہ سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تحقیقات کے لیے و بھی پانامہ کیس طرز کی جے آئی ٹی قائم کی جائے اور ان کے خلاف بھی نیب کرپشن کے ریفرینس درج کرے۔انھوں نے کہا کہ 22مئی کو ہم پر گولیاں چلیں پھر بھی آج یہاں موجود ہوں، اس شہر اور صوبے سے سب بھاگ سکتے ہیں لیکن میں اخری دم تک یہیںرہونگا، ہم ذوالفقار آباد بنے نہیں دیں گے ، پاکستان پر قبضے کا سوچنے والے سن لیں کہ قومی عوامی تحریک ان کا مقابلہ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ کرپشن دہشت گردی اغوا برائے تاوان غلط مردم شماری صوبے کی تقسیم سمیت دیگر معاملات پر سندھ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں۔ آج سے پانچ سال پہلے کہا تھا دوسروں کی ہدایت پر نفرتیں نہ پھیلاو۔دیکھ لو ان کا حال اور مستقبل کیا ہے ۔ ہمیں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا امن کے پیغام کو عام کریں گے۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکومت غریبوں کا استحصال کررہی ہے۔سندھ کے کاشکاروں اور لوگوں کوتباہ کیا جا رہا ہے۔جنہوں نے آٹا بنانے کی چکی بنائی وہاں گندم نہیں۔سندھ کے بیس اضلاع کی عوام غلیض پانی پی رہے ہیں ۔نیب اور ایف آئی اے ہمارے آنکھوں میں دھول جھونکنا بن کرے اور بتائے سندھ کے کرپٹ افراد کو سزا کب دلائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج بروز (پیر)اسلام آباد میں طلب کرلیا ہ
زرداری اور نوازشریف پاکستان میں کرپشن کے گاڈ فادر ہیں,عمران خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »