وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

سلمان خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا,بھارتی ماڈل اور وی جے پوجا مشرا کا الزام
تاریخ :   17-10-2018

نئی دہلی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) حال ہی میں سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے خلاف ”می ٹو” مہم کا آغاز ہوا۔ اس مہم کے تحت سوشل میڈیا پر کئی اداکارؤں ، گلوکارؤں اور دیگر اہم شخصیات نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات بیان کیے۔جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے

والی اداکاروں کو کس طرح سے معروف اداکار جنسی طور پر ہراساں کرتے رہے۔
اور اب معروف ماڈل اور وی جے پوجا مشرا بھی می ٹو مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔جنھوں نے سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا مشرا نے کہا فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز خان اور سہیل خان نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور ان کے بھائیوں نے مجھے کئی موقوں پر جنسی طور پر ہراساں کیا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں میرا ریپ کیا۔
پوجا مشرا نے اداکار شتروگن سنہا پر بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھ پر کالا جادو بھی کیا۔
اور نہ صرف یہ بلکہ شتروگن سنہا نے میرا موبائل اور لیپ ٹاپ بھی ہیک کیا تا کہ وہ میرے تخلیقی آئیڈیاز کو چرا سکیں۔اور انہی تخلیقی آئیڈیاز کی وجہ سے انہوں نےا پنی بیٹی سناکشی سنہا کا کیرئیر بنایا۔ پوجا مشرا نے سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا کو حاسد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی شہرت سے جلتی تھی۔ملائکہ نے انڈسٹری میں آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے مجھے ہراساں کیا۔
خیال رہے اس سے قبل سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ نے بھی اس مہم کو فروغ دیتے ہوئے اپنی کہانی بیان کی تھی۔سومی علی نے کہا کہ مجھے 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سومی علی نے اپنے پیغام میں کہاکہ مجھے 5 سال کی عمر میں جنسی تشدد اور 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ان سب خواتین کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس معاملے پر آواز اُٹھائی یا جو اس معاملے پر آواز اُٹھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا
Translate News »