جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے آؤڈی کو 800 ملین یورو کا جرمانہ     No IMG     اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا     No IMG     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا برطانوی پارلیمنٹیرینز کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ     No IMG     آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں گے :وزیر خزانہ نے قوم کواگلے ہفتے بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبر ی سنادی     No IMG     وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ     No IMG     زینب قتل کیس کےمجرم عمران علی کو پھانسی کی سزا میں معافی ؟پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل دھماکہ خیز خبر آگئی     No IMG     صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں,امریکی سینیٹر     No IMG     بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی     No IMG     فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی     No IMG     غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری حکومت نے درآمدی اور پرتعیشن کاروں پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں     No IMG     ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی     No IMG     وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس     No IMG     مد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل     No IMG     استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔     No IMG    

سعودی عرب عالم اسلام کا دل ،اسلام کے ا عتدال پسند نظریات کی تعلیم پوری دنیا میں عام اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے :سعودی فرمانروا شاہ سلمان
تاریخ :   23-08-2018

مکہ مکرمہ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام کا دل ہے،وہ اعتدال پسند اسلام کی ترجمانی ،اسلام کے ا عتدال پسند نظریات اور روا داری کی تعلیم کو پوری دنیا میں عام کرتا رہیگا جبکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کے خاتمے کیلئے سعودی عرب اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اس موقع پر پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین نے ان خیالات کا اظہار قصر منیٰ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے حج مشنوں کے سربراہان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، گورنر مکہ مکرمہ شہزاد ہ خالد الفیصل ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف،سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف ،پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت شاہی خاندان کے افراد، وزراءاورحج منصوبے پر کام کرنے والے ادارو ں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کا قبلہ اوررسول اکرم ﷺ کی مبارک مسجد ہے، یہی وجہ ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر اس ملک کی ایک خاص حیثیت ہے،اسی بناءپر سعودی عرب دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے کوششیں جاری اور اسلام کے ا عتدال پسند نظریات اور روا داری کی تعلیم کو پوری دنیا میں عام کرتا رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو حرمین شریفین اور ضیوف الرحمن کی خدمت کا موقع دیا ہے، بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے دور سے لیکر آج تک سعودی حکومت ، حرمین شریفین اور ضیوف الرحمن کی خدمت کو ترجیح اول سمجھتی ہے،سعودی عرب عالم اسلام کا دل ہے،وہ اعتدال پسند اسلام کی ترجمانی ، دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، حج مشنوں کے سربراہان اور امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر اور احسان ہے کہ جس نے حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائی، حج منصوبہ انتہائی کامیاب رہا، تمام سول اور عسکری اداروں نے حجاج کرام کی خدمت دل و جان سے کی۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے گزشتہ 10سال کے دوران 150ملین معتمر کی میزبانی کی ہے، جن کا تعلق 100 مختلف ممالک سے تھا، امسال معتمرین کی تعداد میں 7ملین کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 20لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی،ان تمام افراد کو حکومت نے ہر قسم کی

سہولت فراہم کی، حجاج کی خدمت ہمارے لئے فخر و اعزاز کی بات ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری شیخ ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلا ف بلند ہونے والے نعروں کا عقل و منطق سے جواب دینا ضروری ہے، اسلام خیر کا داعی ہے، یہ امن و سلامتی کا علمبردار ہے،دنیا کو اسلام کی حقیقی روح پہنچانی ہے، رابطہ عالم اسلامی سعودی حکومت کی نگرانی میں دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف کام کرتا رہا ہے، ہم حق اور دلیل کی بنیاد پر دنیا کو اسلام کی حقانیت واضح کرتے رہیں گے۔ حج مشنوں کے سربراہوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ترکی کے دینی امور کے سربراہ ڈاکٹر علی ارباش نے خطاب کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو رجب طیب اردگان کی جانب سے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی نگرانی میں حجاج نے انتہائی آسانی اور شاندار طریقہ سے حج کے مناسک ادا کئے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حجاج کا حج قبول فرمائے اور انہیں بخیر و عافیت اپنے وطن واپس لیجائے،حرمین شریفین کی توسیع اور حجاج کو پیش کی جانے والی خدمات اس بات کی گواہ ہیں کہ سعودی حکومت حج و عمرہ کو آسان سے آسان تر بنانے میں کس قدر سنجیدہ ہے؟ امت مسلمہ کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،حج ایسا موقع ہے جو امت کے تمام افراد کو متحد کرتا ہے، یہی روح تمام ممالک میں منتقل کرنی ہے،امت مسلمہ ایک ہی امت اور جسد واحد کی مانند ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
مقبوضہ کشمیر مختلف حملوں میں ایک انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا بڑا اعلان کوئی بھی شخص نوازشریف سے ملاقات نہیں کر سکے گا
Translate News »