پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

سعودی عرب : تارکینِ وطن ملازمین پر 2018ء سے اضافی ٹیکس کا نفاذکا اعلان
تاریخ :   18-12-2017

سعودی عرب (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) کی وزارت خزانہ نے 2018ء سے نجی کمپنیوں کے تارکینِ وطن ملازمین اور مزدوروں پر ایک اضافی ماہانہ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ غیرملکی تارکین وطن ورکروں پر عاید کیے جانے والے اس ٹیکس کی مالیت تین سو سے چار سو ریال کے درمیان ہوگی اور یہ نجی شعبے کی کمپنیاں ادا کریں گی۔

اس ٹیکس کے نفاذ کا مقصد نجی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور مزدوروں کی جگہ مقامی شہریوں کو روزگار دلانا ہے کیونکہ بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کی وجہ سے ان کے لیے سعودی عرب میں کام کرنا مشکل ہوکر رہ جائے گا ۔ وہ ماہانہ تن خواہ میں صرف اپنا ہی پیٹ پال سکیں گے اور ان کے لیے آبائی ممالک میں اپنے خاندانوں کو رقوم بھیجنا مشکل بلکہ ناممکن ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ نے گذشتہ سال کہا تھا کہ 2019ء میں نجی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین پر 600 سعودی ریال ٹیکس عاید کیا جائے گا اور 2020ء میں اس میں مزید 200 کا اضافہ کرکے اس کی مالیت 800 ریال کردی جائے گی۔

تاہم جن کمپنیوں میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد مقامی ملازمین کی تعداد سے کم ہوگی ،ان پر 2018ء میں 300 ریال ٹیکس عاید کیا جائے گا اور یہ رقم بتدرج بڑھا کر 2020ء میں 700 ریال کردی جائے گی

Print Friendly, PDF & Email
بنگلہ دیش کے جنوبی شہر چٹاگانگ میں بھگدڑ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
لیبیا،غیر قانونی تارکین وطن کو مستقل سکونت دینے کے عالمی طاقتوں کے مطالبہ کو مسترد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »