ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا     No IMG     لیبیا کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد لاپتا     No IMG     صومالیہ ,میں امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں 52 شدت پسند ہلاک     No IMG     پولیس کی درندگی نے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھادی     No IMG     پیپلز پارٹی کے رہنما قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی     No IMG     بھارت میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر     No IMG     سابق آرمی چیف راحیل شریف کو این او سی جاری     No IMG     چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں,صوبائی وزیر اطلاعات     No IMG     پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 بچے زخمی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں ٹرک پر برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     سوڈان ,میں حکومت کے خلاف مظاہرے، ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق     No IMG     حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے، پاکستان کے اچھے دن شروع ہوگئے ہیں, فواد چوہدری     No IMG     گیس لیکج سے 2 دھماکے ،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی     No IMG     برطانوی وزیر اعظم مے کے یورپی رہنماؤں سے رابطے     No IMG     پیپلزپارٹی ک رہنماؤں کا حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ     No IMG    

سعودی شاہی محل پر میزائل حملہ
تاریخ :   19-12-2017

یمن(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) میں متحرک ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں نے منگل کو سعودی عرب کے شاہی محل پر کیے گئے میزائل حملے کو جنگ کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔ سعودی فورسز نے اس میزائل کو ہوا ہی میں مار گرایا تھا۔

حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محلات، عسکری اور پیٹرولیم تنصیبات ان کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔

منگل کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا ایک بلیسٹک میزائل ہوا میں تباہ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ دو ماہ میں یہ تیسرا موقع ہے کہ ریاض کی جانب اس طرح کا میزائل داغا گیا ہے

یہ میزائل سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادیوں کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کے آغاز کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر فائر کیا گیا۔

حوثی باغیوں کے سیاسی دفتر کے رکن علی القہوم نے بتایا کہ ریاض کے الیمامہ شاہی محل کو ان اطلاعات کے بعد میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا کہ وہاں اعلیٰ سعودی رہنما ایک اجلاس میں شریک ہیں۔

ریاض کے رہائشیوں کے مطابق اس میزائل کی وجہ سے دھماکا شہر میں بھی سنا گیا۔ سعودی اتحاد کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب نے یمن سے داغے گئے دو بلیسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا تھا، جن میں سے ایک ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی اڈے کے قریب مار گرایا گیا تھا۔ دوسرا میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے اسیر کی جانب فائر کیا گیا تھا۔

ان میزائل حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کی فضائی اور سمندری ناکہ بندی کر دی تھی۔ سعودی اتحاد کا الزام ہے کہ ایران حوثی باغیوں کو یہ میزائل فراہم کر رہا ہے۔

یہ ناکہ بندی بعد میں بین الاقوامی برادری اور امدادی اداروں کی جانب سے دباؤ کے بعد رفتہ رفتہ ختم کر دی گئی تھی تاکہ امدادی ادارے عام یمنی شہریوں تک خوراک اور ادویات کی فراہمی  جاری رکھ سکیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کے روز بھی خبردار کیا گیا ہے کہ یمن کو ایندھن کی ترسیل پر پابندیوں کی وجہ سے واٹر پمپوں کو ڈیزل کی کمی کا سامنا ہے اور پینے کے پانی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارتی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں تین افراد ہلاک درجنوں زخمی
سینیٹ اجلاس میں دھرنے والوں کو پیسے دینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ،ڈی جی آئی ایس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »