وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ ڈالرز کی کمی
تاریخ :   13-09-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران ہوشربا کمی واقع، ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع، مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر کی کم ترین سطح تک آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ

ذخائر خطرناک حد تک گر گئے ہیں۔ پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران ہوشربا کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت پاکستان کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر کی کم ترین سطح تک آ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مجموعی ذخائر 9 ارب ڈالرز سے زائد ہیں۔ جبکہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 6 ارب ڈالر کی سطح تک آ گئے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے جلد سے جلد کسی بڑے بیل آوٹ پیکج کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کر چکی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے چین اور سعودی عرب سے مالی مدد مل سکتی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈکل سٹی جاتی امرا پہنچا دی گئی
پاکستان کے بڑے حصے پر زبردست طوفان کا خدشہ منڈلانے لگا
Translate News »