دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کیا اس ملک میں کوئی ایسی عدالت ہوگی جو پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دے
تاریخ :   26-12-2017

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کیا اس ملک میں کوئی ایسی عدالت ہوگی جو پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دے؟ وقت آئے گا کہ مشرف کے خلاف فیصلہ آئے گا۔لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کل پاکستان میں انتخابات ہورہے ہیں اور آپ ووٹ ڈالنے جارہے ہیں اگر یہی جذبہ رہا تو مخالفین کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام اگر آپ کو پسند آئے تو اپنے گھر والوں کو ہمنوا بنائیں اور الیکشن تک یہ فورس اتنی طاقت ور بنائیں کے مخالفین کو بھی خوف آنے لگے۔انہوں نے کہاکہ 4 سال قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کو دفن کروں گا اور آج لوڈشیڈنگ دفن ہورہی ہے اگرچہ یہ ایک مشکل کام تھا مگر نواز شریف ہمیشہ مشکل کام میں ہی ہاتھ ڈالتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا، بے حساب کارخانے لگائے، شہباز شریف نے میرے کندھے سے کندھے ملا کر ساتھ دیا اور 18 مہینوں میں وہ منصوبے مکمل کیے جو پاکستان کی تاریخ میں 20 سال میں مکمل نہیں ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ طلب سے زیادہ ملک میں بجلی ہے اور یہ ایسا کارنامہ ہے جو تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 1999 میں جب مجھے جلا وطن کیا گیا تو کوئی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی نہیں تھی لیکن جب میں واپس آیا تو ملک میں دہشت گردی کی لہر تھی۔انہوں نے دعو ی کیا کہ ہم نے دہشت گردی کو 4 ماہ پہلے ہی ختم کردیا۔پاناما کیس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں ترقی بند ہوگئی اور پاکستان کا زر مبادلہ کم ہوگیا ہے۔چار سالوں میں اسٹاک مارکیٹ ہمیشہ اوپر کی جانب گئی لیکن فیصلے کے بعد یہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس ملک میں کوئی ایسی عدالت ہوگی جو پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ کرے؟ لیکن اب یہ وقت آئے گا کہ مشرف کے خلاف فیصلہ آئے۔انہوں نے نون لیگ کی سوشل میڈیا کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس قوم کا سرمایہ ہیں، آپ امید اور یقین کا پیغام ہیں، نوجوان ہی قائد اعظم کی سپاہ کا ہراول دستہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی رفتار رک گئی ہے، مجھے بزدل کہنے والا 2018 کے انتخابات میں کلین بولڈ ہوجائے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر جگہ دہشت گردی پھیلی ہوئی تھی، ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور 4 ماہ قبل اسے ختم کردیا۔ بدقسمتی سے میرے خلاف فیصلے کے بعد پاکستان میں ترقی رک گئی ہے، کئی سال تک ہم نے یہ تماشا اور عذاب برداشت کیا ہے، کیا کبھی کوئی عدالت وجود میں آئے گی جو پرویز مشرف کا محاسبہ کرے۔نواز شریف نے کہا کہ انسان تب تک معصوم ہے جب تک اس پر جرم ثابت نہ ہوجائے، مقدمے کی منصفانہ کارروائی ہر انسان کا حق ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔ کچھ لوگوں کی آف شور کمپنیاں حلال اور ان کا بینیفشل آنر ہونا جائز جب کہ کچھ کی جانب سے ایسا کرنا جرم ہے۔ میرا حساب کتاب تب سے ہورہا ہے جب میں گورنمنٹ کالج میں پڑھتاتھا۔ میں نے ایک خیالی تنخواہ وصول نہیں کی اور نااہل قرار دے دیا گیا۔ایک خاندان پر بے بنیاد الزامات پر کئی ریفرنس دائر ہوجاتے ہیں جبکہ ایک لاڈلے کو اقرار جرم کے باوجود چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اب عمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف کو سزا دینی تھی تو پاناما پر دی جاتی اقامہ پر کیوں دی، یہ ہیں وہ حالات جس نے ملک کو تماشا بنا کر رکھ دیا ہے، یہ ناانصافی اب نہیں چلے گی، ہمیں عدل کی تحریک کامیاب ہونے تک اس پر ڈٹے رہنا ہے۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بیٹے سے خیالی تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل قرار دے دیا گیا، مزا تو تب آتا جب مجھ پر 10 روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوجاتی۔ مسئلہ میری نااہلی کا نہیں بلکہ مسئلہ آئین و ووٹ کے تقدس اور عوام کے ساتھ 70 سال سے جاری زیادتیوں کا ہے۔ 2009 میں ہم نے عدلیہ بحالی کے لیے فیصلہ کن مارچ کیا، اگر میں بزدل ہوتا تو زنجیروں کو توڑ کر آگے نہ بڑھتا، دوسروں کو بزدل کہنے والا اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے، وہ خود تو اس وقت راولپنڈی میں چھپ گیا تھا۔الیکشن آتا ہے تو وہ دھاندلی کا راستہ ڈھونڈتا ہے اور امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتا ہے، 2018 میں وہ سیاست سے آﺅٹ ہوجائے گا۔قبل ازیں میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں اور امپائر کی انگلیوں پر ناچنے والے نہیں ہوسکتے، 20 کروڑ لوگوں کی رائے پر 2 یا 5 لوگ اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے نظریے کے مطابق جمہوریت میں ملاوٹ نہیں ہوسکتی، نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا نواز شریف نے آسان راستے پر صحیح راستے کو ترجیح دی اور اس میں نواز شریف پر مشکلات آئیں پھر بھی انہوں نے یہی راستہ اختیار کیا۔مریم نواز نے کہا کہ جسے عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، نواز شریف پر جب بھی آزمائش آئی وہ اس سے کندن بن کر نکلے۔مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف تمام مشکلات کے باوجود عوام کے لیے ڈٹے رہے اور ان پر اس وجہ سے مشکلات بھی آئی 2013 میں شروع ہونے والا سوشل میڈیا آج پاکستان کی گلی گلی میں پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نون لیگ کی سوشل میڈیا فورس سے ڈرتے ہیں اور ہمارے کارکنوں نے اس میدان میں مخالفین کو دھول چٹا دی

Print Friendly, PDF & Email
ورلڈ فاسٹ نیوزفاریوکے انگلینڈ ڈائریکٹر مرزا محمد یاسین مغل رضاالہی سے برمنگھم میں انتقال کرگئےہیں
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں صرف 5 دن باقی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »