79 واں یوم پاکستان: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ     No IMG     پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG    

سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جیل میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
تاریخ :   01-08-2018

اسلام آباد  ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جیل میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو گذشتہ رات طبیعت میں بہتری آنے پر پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اب سابق وزیرا عظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے ، یہی نہیں بلکہ جیل کا عملہ بھی نواز شریف کے لیے خدمت گزار کے فرائض انجام دے رہا ہے۔رات دس سے بارہ بجے تک پنجاب جیل خانہ جات کے ایک اعلیٰ افسرکی گاڑی میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوئی آتا رہا ہے جبکہ ڈیوٹی پر موجود جیل ملازمین کو بھی اس وقت ہی طرح تبدیل کیا جاتا رہا ہے ، اس حوالے سے مزید اہم انکشافات بھی سامنے آ ئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جیل یاترا میں جیل خانہ جات کے اعلیٰ افسروں سے سے لے کر نچلا عملہ بھی سابق وزیرا عظم سے اپنی وفاداری کو نبھانے کی آ خری حدیں بھی عبور کر چکا ہے۔

کوئی دن ایسا نہیں تھا جس دن نوازشریف کی ملاقات نہیں کروائی جاتی تھی اور یہ ملاقات جیل کے وقت کے بعد کروائی جاتی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر ملاقاتیں رات دس بجے سے لے کر رات بارہ بجے تک ہوتی تھیں ۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملنے کے لیے آ نے والے شریف خاندان کے افراد ان کے قریبی ساتھی جیل خانہ جات کے ایک اعلیٰ افسر کی سرکاری گاڑی میں آ تے تھے اور یہ گاڑی جیل کے گیٹ کے اندر تک جاتی تھی جہاں سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقاتیں ہوتی تھیں اور جس وقت ملاقات ہوتی تھی اس وقت فوری طور پر جیل ملازمین کی ڈیوٹی ختم کر دی جاتی تھی اور صرف چند وفادار ملازم ہی ملاقات کے وقت وہاں رہتے تھے تا کہ کسی کو بھی اس ملاقات کا علم نہ ہو سکے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے دوران تین مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے نمبر سے نوازشریف کی کسی سے بات بھی کروائی گئی ہے ۔نوازشریف کی ملاقاتوں کے علاوہ جیل کا عملہ نوازشریف اور ان کے سا تھیوں کے لیے پیغام رسانی کے فرائض بھی ادا کرتا رہا ہے اور جب نوازشریف کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تو اس عرصہ میں یہ کام جیل عملے نے کیپٹن (ر) صفدر ، مریم اور حنیف عباسی کے لیے بھی کیا ۔ذرائع کے مطابق اوپر سے لے کر نیچے تک جیل کا عملہ جیل قوانین سے ہٹ کر جیل میں قید ان افراد کو سپورٹ کر رہا ہے ، اور ان کی کئی طریقوں سے مدد بھی کر رہا ہے۔جب اس سے متعلق دریافت کیا گیا تو اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سید اﷲ گوندل ان ملاقاتوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 60 میں الیکشن کروانے کا حکم
روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 122 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 124 روپے کا ہو گیا
Translate News »