وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات
تاریخ :   08-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ہے جس میں کیسسز اور نام ای سی ایل میں نکالنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گرد جب سے گھیرا تنگ ہوا ہے تب سے ہی این آر

او کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔جس وقت بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو این آر او کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں ۔
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سزا معطلی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی نے این آر او کے تاثر کو مزید تقویت دی ۔تاہم اس حوالے سے حکومت بھی بارہا اس بات کو دہراتی رہی ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے لیے این آر او چاہتی ہے لیکن ہم کسی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ہمیشہ ہی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔

تاہم ایک مرتبہ پھر این آر او کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی متعدد موقعوں پر تمام مخالفین کو واضح پیغام دے دیا کہ وہ جو مرضی کر لیں ۔دھرنا دیں یا کچھ بھی کریں اب انکو این آر او ملنے والا نہیں ہے۔جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں کہ این آر او کون مانگ رہا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہ مسلم لیگ ن کو حکومت سے کسی قسم کے این آر او کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں این آر او چاہیے۔
تاہم ایک مرتبہ نواز شریف اور این آر او کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت سے واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف مارگلہ روڈ پر سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نیب کیسز اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر بات چیت ہوئی۔تجزیہ کاروں کی جانب سے اس ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
فرانس کے صدر امانوئل میکرون کا امریکہ کے بغیر یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ
پی ٹی وی کے سربراہ عہدے سے برطرف
Translate News »