وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG     سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے     No IMG     مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG    

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت آج رات لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی
تاریخ :   13-09-2018

لندن( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت آج رات لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی۔ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کر گئی تھیں۔نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، ان کی چھوٹی صاحبزادی

اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد ساتھ میت کے ساتھ آئیں گے۔ کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔پاکستان روانگی سے پہلے کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ سے کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز سے لاہور روانہ کی جائے گی۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعے کو جاتی امرا میں ادا کی جائے گیوطن واپسی پر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعے کی شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین جاتی امرا میں ہوگی۔خیال رہے کہ شہباز شریف گزشتہ رات لندن پہنچے تھے اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نواز چچا کو دیکھ کر فرط جذبات میں گلے لگ کر رو پڑے۔ شہباز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں بھتیجوں سے تعزیت کی۔اس سے پہلے حسین نواز نے والدہ کا جنازہ پاکستان بھیجنے کےانتظامات کیے۔ اس سلسلے میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا سمیت ضابطے کی تمام کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
نئے اسلامی سال کا آغازپر وزیراعظم نےقوم کیلئے بڑا اعلان کر دیا
یورپین پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ پر کم از کم 4 سال کی سزا کا قانون منظور
Translate News »