چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس کوئی معمولی بات نہیں، اب تو سپریم کورٹ کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں
تاریخ :   21-03-2018

اسلام آباد۔( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس کوئی معمولی بات نہیں، اب تو سپریم کورٹ کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں۔سابق وزیر اعظم نوا زشریف اور مشاہد حسین سید نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی۔مشاہدحسین سید نے نواز شریف کو اخبار دکھاتے ہوئے کہا کہ اب تو سپریم کورٹ کے جج نے بھی کہہ دیا کہ کیس پاناما کا تھا اور نااہلی اقامہ پر ہوئی، اس پر نواز شریف نے کہا سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس کوئی معمولی بات نہیں،اب تو سپریم کورٹ کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں، میں اداروں کی عزت کرنے والا آدمی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے لیے تو لانگ مارچ بھی کیا، جو فیصلہ آیا میری اور قوم کی نظر میں ٹھیک نہیں تھا، نواز شریف نے کہا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا وہ بھی بلیک لاءڈکشنری کا سہارا لیکر کیا گیا، میں کیسے اس فیصلے کو قبول کرتا؟ میرے خلاف توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا بنچ بن گیاہے، یہ صرف میں نہیں بلکہ ایس ایم ظفر سمیت بڑے بڑے وکلاءکہہ رہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ اس سے پہلے عمران خان خود یہ بات کہہ چکے جو میرے خلاف درخواست گزار تھے عمران خان نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ کمزور فیصلہ ہے، اب عدالتوں کے اندر اور باہر بھی پورے زور کے ساتھ آوازیں اٹھ رہی ہیں، فیصلے اپنے منہ سے خود بولتے ہیں کہ فیصلہ کس طرح کا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے دینے والے اس بات پر بھی غور کریں کہ کیا ان کے فیصلے لوگوں کو قبول بھی ہوتے ہیں، اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ اس طرح کے فیصلے کیوں آتے ہیں، یہ پاکستانی عوام کی بھی توہین ہے وہ کہاں جاکر توہین عدالت کا کیس کریں؟ عمران خان اقبال جرم کررہاہے مگر وہ کہہ رہے ہیں کہ تم صادق اور امین ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ دور نہ جائیں گزشتہ دو تین ماہ کی صادق اور امین کی داستانیں پڑھ لیں ، جہانگیر ترین کے خلاف بھی فیصلہ آیا نہ جے آئی ٹی بنی نہ ریفرنسز بنے، ہمارے خلاف تو ٹرائل کورٹ کو 6ماہ کاوقت دیا گیا اور مانیٹرنگ جج بھی بٹھایا گیا۔نواز شریف نے کہا شیخ رشید نے 113کنال زمین چھپارکھی ہے ،کیا کہیں بھی ایک کنال زمین ایک کروڑ روپے سے کم کی ہے؟ شیخ رشید کہتے ہیں کہ 4کروڑ روپے کی جگہ ہے بتانا بھول گئے تھے، کسی بھی معاشرے میں دوہرا معیار نہیں چلتا۔صحافی نے اس موقع پر سوال کیا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی جج نے آپ کے خلاف ناانصافی کی ،اس جج کے خلا ف آپ سپریم جوڈیشل کونسل جائینگے؟اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ آپ مجھے بہت اچھا آئیڈیا دے رہے ہیں، آئیڈیے کا شکریہ۔قبل ازیں احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔مختصر سماعت کے بعد احتساب عدالت نے ریفرنسز پر سماعت 29 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی اورپاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو بھی آئندہ سماعت پر بطور گواہ طلب کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ 2ہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کبھی کسی نے ہاتھ نہیں لگایا
جسٹس فائز عیسیٰ، سختی سے نمٹا گیا تو شیخ رشید آﺅٹ ہوجائیں گے: شیخ عظمت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »