مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

سابق وزیراعظم نواز شریف نے نے کہا ہے کہ انٹرویو میں کون سی غلط بات کی ہے ‘حق بات کرتا رہونگا ۔
تاریخ :   14-05-2018

 اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )سابق وزیراعظم نواز شریف نے نے کہا ہے کہ انٹرویو میں کون سی غلط بات کی ہے ‘حق بات کرتا رہونگا ۔۔نواز شریف کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اس انٹرویو میں ممبئی حملوں کے بارے میں ان کی بات کے تناظر میں قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔یہ اجلاس فوج کی تجویز پر طلب کیا گیا ہے اور اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں عسکری حکام اور سول قیادت شرکت کر رہی ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں نواز شریف نے کہا کہ اخبار پڑھیں اور پہلے یہ بتایا جائے کہ میں نے کہا کیا ہے؟نواز شریف نے اخبار کی خبر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ اس میں کون سی غلط بات ہے؟ انٹرویو کے مطابق نواز شریف نے کہا تھا کہ عسکری تنظیمیں فعال ہیں۔ انھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، کیا ہم انھیں اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کا قتل کریں؟ نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں لیکن دنیا ہمارے بات ماننے کو کیوں تیار نہیں ہے۔نان سٹیٹ ایکٹر سے متعلق بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پھر آپ نےضرب عضب کن کے خلاف کیا تھا۔؟جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو جواب دینے سے منع کیا اور کہا کہ آپ نہ بولیں۔۔نواز شریفنے کہا کہ ایک ایسے شخص کو غدار کہا جا رہا ہے، جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے پرویز مشرفکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس نے آئین توڑا، ججوں کو نکالا،12 مئی کا سانحہ کروایا اسے محب ِ وطن قرار دیا جا رہے۔نواز شریف نے واضح کیا کہ وہ وہ حق بات کرتے رہیں گے چاہے انھیں کچھ سہنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بڑا جائز سوال اٹھایا ہے۔کئی سالوں سے کہتا آ رہا ہوں کہ ہمارے 50 ہزار لوگ شہید ہوئے، جس میں آرمڈ فورسز، پولیس اور شہری شامل ہیں، اتنی قربانیوں کے باوجود آخری دنیا ہمارا بیانیہ کیوں تسلیم نہیں کرتی، جو کچھ کہا ہے بہت سے لوگ اس حقیقت کو تسلیم کر چکے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ میں نے جواب مانگا تھا، میرے سوال کا جواب آنا چاہیے تھا، مجھ سے پہلے بہت سے لوگ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہیں، یہی وہ چیزہے جس کی وجہ سے دنیا ہمارا بیانیہ سننے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارا بیانیہ تسلیم کرنے کو کیوں تیار نہیں، ہمارا بڑا جائز سوال ہے، میڈیا میں سوال پوچھنے والے کو غدار کہہ رہے ہیں، غداراس کو کہہ رہے ہیں جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔میں حق بات کرتاہوں اور کرتا رہوں گا،حق بات کرنا قومی ، دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ کلبھوشن ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی۔دوسری جانب نوازشریف کے متناز ع بیان پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کے متنازع بیان کے بعد کی صورت حال سمیت ملک کی داخلی وخارجی سیکورٹی اور دیگرامور پر بھی غور کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس
شمالی کوریا جتنا جلدی اپنے جوہری ہتھیار ختم کرے گا، اتنا ہی جلدی ترقی اور امن اس کا مقدر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »