آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کو خطرے سے آگاہ کر دیا
تاریخ :   28-08-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کو خطرے سے آگاہ کر دیا میڈیا رپورٹس لے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مزید ساتھ

نہیں چل سکتی۔۔جمہوریت کی بقا کے لیے ضروری تھا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں۔
پیپلزپارٹی کو جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کو آہنی اور قانونی طریقے سے ہٹانے کے لئے ہمارا ساتھ دینا چاہئے تھا ۔ نواز شریف نے لیگی رہنما ئوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی مجبوریاں ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے شاید بچ جائیں گے مگر یہ ممکن نہیں ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے صدارتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کا بغل بچہ نہیں بننا چاہئیے۔
نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں کو متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید مشاورت سے بھی منع کر دیا۔ اور نہیں ہدایت کی کہ وہ صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیں۔یاد رہے گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر آصف علی زرداری سے صحافیوں سے سوالات کیے۔ صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ان کیسز کے ذریعے سے آپ کو کنٹرول کیا جائے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ کون ایسا کہتا ہے ؟۔
میرے خلاف یہ تمام کیس نواز شریف کے دور میں بنے اور انہوں نے ہی یہ کیس بنوائے۔تاہم نواز شریف نے آصف زرداری کو تنبیہ کی ہے کہ اگر آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں۔خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے وہ نواز شریف کی مہربانی ہے,شرجیل میمن
نیو ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 2 مطلوب ملزم گرفتار
Translate News »