اسرائیل نے امریکہ کے تعاون سے جدید سپر سونک میزائل ایرو تھری کا کامیاب تجربہ کیا     No IMG     جنوبی افریقا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے ملاقات کی     No IMG     متحدہ عرب امارات کی جانب سے معاشی پیکج کے تحت 3ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے گئے     No IMG     زمبابوے,میں پُرتشدد مظاہرے، صدر کا غیرملکی دورہ منسوخ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا علاقائی تنازع کے حل کے لیے روس کا دورہ     No IMG     حکومت نے اپنا پورا زور لگا کرذیشان کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ذیشان دہشت گردنہیں تھا رانا ثنا ئ اللہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات     No IMG     بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی میں مذکورہ سوسائٹی کو قانونی دائرے میں لانے کی لیے 350 ارب کی پیشکش     No IMG     وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG    

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں توسیع
تاریخ :   12-09-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں نماز جنازہ تک توسیع کردی گئی ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر کو نماز جنازہ تک وقت دینے

کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کریں گے۔صحافیوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ سکتا ہوں کہ صحافیوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔ ورکنگ جرنلسٹ کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سپاہی ہیں، یقین دلاتاہوں کہ کوئی نااہلی نظر نہیں آئے گی۔ جبکہ صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کروں گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور تین بار کی خاتون اول کا اعزاز رکھنے والی بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے باعث لندن کے ہارلے اسٹریٹ میں انتقال کرگئیں تھیں۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018ء بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہوگی۔دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو سوا بارہ بجے لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان بھجوانے کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ لے جایا جائے گا، وہاں سے بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایئےشہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر جمعہ کی صبح 6 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کی تدفین دن ایک بجے جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی جاتی امرا آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تعزیت کیلئے آنے والے افراد کیلئے ٹینٹ اور کرسیاں پہنچائیی گئی ہیںادھر پیرول پر رہائی کے بعد گذشتہ روز رات گئے نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر جاتی امراء پہنچے۔ انہیں سخت سیکیورٹی میں جاتی امراء لے جایا گیا۔یہ سابق وزیراعظم نے جاتی امراء پہنچنے کے بعد والدہ سے ملاقات کی اور ان کو دلاسہ دیا نواز شریف والدہ سے ملاقات کے دوران جذباتی ہو گئے۔ نواز شریف اور مرحوم کلثوم نواز کے عزیز و اقارب بھی تعزیت کے لیئے جاتی امرا پہنچ چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بارہ گھنٹے کے ابتدائی پیرول کی مدت میں تدفین تک کیلئے اضافہ کر دیا جائے گا۔ جیل قواعد میں صورتحال کے مطابق پیرول کی مدت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔نواز شریف کو جمعہ کی رات تک جاتی امراء میں رکھا جائے گا۔ نواز شریف پیرول کے عرصے میں رائیونڈ جاتی امرا سے باہر نہیں جاسکتے اور نہ ہی سیاسی بیان دے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیرول پر فوری رہائی کا فیصلہ اعلیٰ سرکاری قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
لندن میں پاکستانی سفیر کی انتہائی شرمنا ک حرکت
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث آزاد کشمیر حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
Translate News »