آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معامل وزارت داخلہ نے اس معاملے پر نیب سے رائے طلب
تاریخ :   19-10-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو نے نفی میں رائے دے دی ہے۔ نیب کی اس رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی قانون

ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد ایک خصوصی رپورٹ تیار کرے گی۔
نیب کی رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد تیار کی جانے والی رپورٹ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے آنے والی درخواست کابینہ میں بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب کی جس پر نیب نے ”نفی” میں جواب دیا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو کے کرایوں میں اضافے , اور کہا گیا کہ اب اسٹاپ تو اسٹاپ کرائے مقرر کیے جائیں گے
مری اور گلیات میں برف باری کا آ غاز
Translate News »