پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہار تعزیت کیلئےسعودی سفیرکی ملاقات
تاریخ :   13-09-2018

لاہو( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے نوازشریف کی اہلیہ سابق خاتون اول کے انتقال پراظہار تعزیت کیا، سعودی سفیر نے نوازشریف کوسعودی حکومتی قیادت کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی

پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی آج جاتی امراء پہنچ گئے۔
جہاں پر انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نوازشریف کوسعودی حکومتی قیادت کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ واضح رہے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی لندن میں نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔
لندن ریجنٹ پارک مسجدمیں کلثوم نوازکی نمازجنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔

نمازجنازہ میں مرحومہ کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز،، سمدھی اسحاق ڈار،، شہبازشریف،،چوہدری نثار،،عزیز واقارب، سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بیگم کلثوم نوازکی میت کل صبح6 بجے لاہور ایئرپورٹ پرپہنچ جائے گی۔ کلثوم نواز کی میت پی کے758 کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی۔
جس کے بعد ان کی نماز جنازہ جاتی امراء میں شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ کلثوم نواز کی تدفین ان کے مرحوم سسرمیاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔ شہبازشریف کلثوم نوازکی میت لینے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں11ستمبر بروزمنگل کوانتقال کرگئی تھیں، کلثوم نوازکینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ایک سال25 دن لندن میں زیرعلاج رہیں، انہیں پھیپھڑوں کی سنگین بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
کلثوم نواز17اگست 2017 میں کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے لندن گئی تھیں۔ گزشتہ سال 22 اگست کوکلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق ہوئی تھی۔ بیگم کلثوم نواز13مہینے لندن میں زیرعلاج رہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات کے بعد ان کے شوہر سابق وزیراعظم نوازشریف ،بیٹی مریم نواز،، داماد کیپٹن ر صفدرجوکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں ۔ان کوپیرول پررہائی دی گئی۔ تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے نمازجنازہ میں شرکت کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان کے بڑے حصے پر زبردست طوفان کا خدشہ منڈلانے لگا
اسرائیل’الخان الاحمر‘ میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری سے باز رہے, یورپی یونین اور اقوام متحدہ
Translate News »