چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم عدل کی بحالی کا پرچم اٹھائیں
تاریخ :   26-12-2017

لاہور (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم عدل کی بحالی کا پرچم اٹھائیں ہم اپنے منشور میں حقیقی انصاف کا نقطہ بھی شامل کر رہے ہیں جو پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کا بنیادی نقطہ ہو گا ہماری عدل بحالی تحریک کو عدلیہ مخالف تحریک کا نام دینے والے دراصل وہ اپنے آپ سے کھیل رہے ہیں میری اس تحریک میں سوشل میڈیا کے کارکن میرے سپاہی ہونگے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک عدل کی تحریک کامیاب نہیں ہو تی آپ نے ڈٹے رہنا ہے اپنے خطاب میں آغاز میں نواز شریف نے کہا کہ کنونشن میں ان کی توقع سے بڑھ کر نوجوانوں نے شرکت کی آپ کے جذبے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے کل صبح ہی الیکشن ہونے جا رہے ہیں لیکن الیکشن جب بھی ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مخالفوں کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن 2018ء میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی ان انتخابات میں دھرنا مافیا پاکستان کی سیاست سے مکمل آئوٹ ہو جائیگا جو ان انتخابات میں کلین بولڈ ہوگا انہوں نے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کے شرکاء کو لائن آف ایکشن دیتے ہوئے ان سے عہد لیا کہ وہ عدل بحالی تحریک میں ان کے ساتھ رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ورکرز ایک ایسی فورس بنائیں گے جس سے مخالفین خوفزدہ رہیں گے انہوں نے اپنی حکومت کی چار سالہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج لوڈ شیڈنگ دفن ہو رہی ہے حکومت نے بے حساب کارخانے لگائے ہیں ملک کی ترقی کیلئے شہباز شریف نے ان کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر ساتھ دیااور ترقیاتی منصوبے ایک قلیل مدت میں مکمل کئے انہوں نے کہا کہ 1999ء میں جب اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے ان کی حکومت توڑی تو بجلی وافر تھی ملک میں دہشتگردی نام کی کوئی چیز نہ تھی لیکن جب وہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد واپس آئے تو ملک میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی پاکستان دہشتگردی کی زد میں تھا لیکن ہم نے دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور دہشتگردی کو ختم کیا لاہور میں برسوں بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہوئی انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف آنے والے فیصلے کے بعد پاکستان میں ترقی پھر بند ہوگئی ہے سٹاک ایکسچینج گر گیا ہے زرمبادلہ کے ذخائر نیچے آ گئے ہیں انہوں نے تقریب کے شرکاء سے سوال کیا کہ وہ بتائیں نواب اکبر بگٹی کو کس نے قتل کیا انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں ایسی کوئی عدالت معرض وجود میں آئیگی جو پرویز مشرف سے ان کے گناہوں کا حساب لے لیکن ایسی عدالت ضرور آئیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کروایا لیکن اس کیخلاف فیصلہ آج تک نہیں آسکا جبکہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ دو ہفتوں میں آ جاتا ہے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب ہمیں پیچھے کی طرف نہیں جانا اب ہم آگے کی طرف جائیں گے اور ہمیں اس ملک کے نوجوان آگے لیکر جائیں گے کوئی ہے جو ان نوجوانوں کا راستہ روک سکے نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور اس ملک کے عوام کیلئے امید و یقین کا پیغام ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر بے حد افسوس ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا خواب ابھی تک تعبیر نہیں پا سکا ہے قائد اعظم محمد علی جناح جب پرچم اٹھا کر نکلے تھے تو ان کے ساتھ نوجوانوں کی ایک فوج تھی لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس ملک میں آئین کی بالادستی ووٹ کا تقد س اور جمہوریت پر حملوں کی باتیں ہوتی رہی ہیں نواز شریف نے کہا ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کو بہتر پاکستان ملنا چاہئے انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹے سے خیالی تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں اقتدار سے نکالا گیا اور آج ان کی ان جائیدادوں کا حساب بھی مانگ رہے ہیں جن کی بنیاد 1958ء اور 1979ء میں رکھی گئی تھی دنیابھر میں سزا پانے والوں کو اپیل کا حق ہے لیکن یہ حق نواز شریف اور پاکستان والوں کو نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومت بنانے اور فیصلے بنانے کا حق اسے ہے جسے عوام ووٹ دیتے ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں یہاں پر کچھ لوگ بینفشل ہیں اور کچھ نہیں پاکستان میں قانون کا دوہرامعیار ہے عمران خان نے اعتراف جرم کیا لیکن اسے چھوڑ دیاگیا جب کہ ایک خاندان پر کئی الزامات لگا کر ریفرنس دائر ہوتے ہیں حالانکہ جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے تو ملزم معصوم کھلاتا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ میری نااہلی کا مسئلہ نہیں مسئلہ آئین و قانون کی بے حرمتی اور آپ کے ووٹ کی بے حرمتی و تقدس کا ہے مسئلہ ان ناانصافیوں کا ہے جو معمول سے بڑھتی جا رہی ہیں میں بزدل نہیں ہوں دوسروں کو بزدل کہنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہئے انہوںنے کہا کہ عوام کی حکومتوں کے تختوں کو الٹنے والوں کو ہماری عدالتوں نے خوش آمدید کہا انہیں پاکستان کے آئین سے کھیلنے کے مواقع فراہم کئے پرویز مشرف کو آئین میں تبدیلی کا حق دیا گیا آج داد ا کے زمانہ کے مقدمے پوتے بھگت رہے ہیں یہاں پر بیس سال قید کاٹنے والے کو ایک دن پتہ چلتا ہے کہ انہیں بری کر دیا جاتا ہے انہوں نے تقریب کے شرکاء سے عہد لیا کہ وہ آئین و قانون و ووٹ کے تقدس کی بحالی سمیت عدل کی بحالی کی تحریک میں ان کا ساتھ دینگے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے تقریب کے دوران کارکنوں نے لویو کے نعرے لگائے جس کے جواب میں نواز شریف نے لو یو ٹو کے نعرے بھی لگائے تاہم نواز شریف اپنی بات شرکاء تک پہنچانے کیلئے شرکاء کو نعرے بازی سے بار بار روکتے رہے اور انہوں نے شرکاء کو نعرے بازی سے روکنے کیلئے ان سے باقاعدہ وعدہ لیا جس کا وہ وقفے وقفے سے اظہار کرتے رہے

Print Friendly, PDF & Email
بھارتی جاسوس ,دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی بیوی نے جوتے میں کیا چھپا رکھا تھا
شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیرہی نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »