پولیس کا شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 200 سے زائد بوتلیں برآمد     No IMG     اٹلی , پناہ اور ملک بدری کے قوانین میں مزید سختی کی منظوری     No IMG     وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوم متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک پہنچ گئے     No IMG     ترک وزیرِ خارجہ نے وینزویلا کے سرکاری دورے کے دوران قومی کرنسی سے تجارت پر زور دیا     No IMG     پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس     No IMG     تیونس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں5 افراد ہلاک     No IMG     ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، برطانوی وزیراعظم تھریسامے     No IMG     شراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت دیگر سنگین الزامات کے نتیجے میں پی آئی اے کی 18ائیر ہوسٹس کی بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پر پابندی عائد     No IMG     پنجاب حکومت نے یروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ     No IMG     لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پانچ لاکھ بچے خطرے سے دوچار     No IMG     غزہ اقوام متحدہ ایجنسی کے فلسطینی ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف ہڑتال     No IMG     چین کے مالیاتی حکام نے فضائی آلودگی کی وجہ سے 158 کمپنیوں کے خلاف کارروائی     No IMG     امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کا سرکاری امداد لینے والے تارکینِ وطن کے گرین کارڈز بندکرنے پر غور     No IMG     اسرائیل,کا فلسطینی گاؤں کے انہدام کا فیصلہ     No IMG     بھارت میں جیپ کھائی میں گر نے سے 13 افراد ہلاک     No IMG    

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن میں زیرعلاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ عیدالفطرمنائیں گے
تاریخ :   13-06-2018

لاہور(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوجائیں گے،،نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ عیدالفطرمنائیں گے،کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عیدالفطرمنانے کیلئے کل لندن روانہ ہوجائیں گے۔نوازشریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی لندن جائیں گی۔۔نوازشریف لندن میں اپنی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کریں گے اور ان کے ساتھ ہی عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔ لندن میں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز سمیت ان کے سمدھی اسحاق ڈار بھی مقیم ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کا لندن میں علاج جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازبھی لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہبازپی آئی اے کی پرواز 575 میں لندن روانہ ہوں گے۔سلمان شہبازکے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بچے بھی لندن میں عید منائیں گے۔ دوسری جانب ہربار کی طرح اس بار بھی نوازشریف کی لندن روانگی کے ساتھ ہی افواہیں گردش کرہی ہیں کہ نوازشریف کی ڈیل ہوگئی ہے۔جس کے باعث نوازشریف پراب ہاتھ نرم رکھا جارہا ہے۔ نوازشریف کو ڈیل کے تحت ہی لندن جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کیخلاف میڈیا پرپروپیگنڈا کرنے والے بعض افراد کا کہنا ہے کہ نوازشریف اب واپس نہیں آئیں گے۔ چونکہ نوازشریف اور ان کے درمیان این آراو دستخط ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ جب سابق وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس میں نااہلی کے بعد جب بھی لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے گئے ان کے بارے یہی افواہیں پھیلائی گئیں کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گے۔ جبکہ نوازشریف نے وطن واپس پہنچ کرہربار ان افواہوں اور افواہیں پھیلانے کو شرمندہ کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
شیخ رشید سے متعلق فیصلہ جانبدارانہ اور انصاف کا خون ہے,ر محمد پرویز ملک
چیئرمین نیب نے نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم
Translate News »