مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف ریاست کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں
تاریخ :   20-11-2017

کراچی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جو ریاست کے خلاف سازش ہے۔ نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ پرویز مشرف عوام کے حقیقی لیڈر ہیں۔نواز شریف کے پرویز مشرف کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے مشرف کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوسکتی۔ پانامہ لیکس اور حدیبیہ پیپر ملز میں ملوث کرپٹ شریف ٹولہ جلد اڈیالہ جیل جانے والا ہے۔ آئندہ انتخابات میں شریف خاندان سیاست سے مکمل طور پر آئوٹ ہوجائے گا اور عوام کے ووٹوں سے اہل اور ایماندار قیادت منتخب ہو کر برسر اقتدار آئے گی۔ اے پی ایم ایل اور اس کی اتحادی جماعتیں کراچی سمیت ملک بھر میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل سندھ اور سائوتھ ریجن کے رہنمائوں اسلم مینائی، محمد علی شیروانی ،عمران صدیقی اور دیگر نے اتوار کو بہادرآباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل ضلع وسطی کے صدرسید سرفراز علی اور جنرل سیکریٹری آصف خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم، پی ایس پی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان اور سابق رہنمائوں نے اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔اے پی ایم ایل کے رہنمائوں نے کہا کہ شریف خاندان کے احتساب کے بعد ملکی حالات یہ بتا رہے ہیں کہ جلد تمام چور اور کرپٹ سیاست دان اور افراد کا سخت احتساب ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بلا تفریق احتساب سے جمہوری نظام مضبوط ہوگا اور عوام کو آئندہ انتخابات میں ایماندار قیادت منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کراچی سمیت پورے ملک میں پھیل رہی ہے۔کراچی میں اے پی ایم ایل نے باقاعدہ اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور پرویز مشرف کا سب سے پہلے پاکستان کا پیغام کراچی کے ہر علاقے میں پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے اے پی ایم ایل میں شامل ہونے والے رہنمائوں اور کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی شمولیت سے اے پی ایم ایل مزید مضبوط ہوگی۔ ان رہنمائوں نے اعلان کیا کہ کراچی میں آئندہ ماہ مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان رہنمائوں نے فکس اٹ کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس مظاہرے میں گرفتار تمام افراد کو رہا کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
چھ کشمیریوں نوجوانوں کی شہادت، صدرمسعود خان ڈانس پارٹیوں میں مصروف
ایران نے زلزلہ متاثرین کیلئے صرف پاکستان کی امداد قبول کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »