بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG    

سابق صدر مملکت جنرل (ر)) پرویزمشرف کی وطن واپسی کی تیاری شروع
تاریخ :   07-06-2018

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  : سابق صدر مملکت جنرل (ر))پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے،،پرویز مشرفکیلئے کراچی ، گوادر، چترال اور پنجاب کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویز مشرف صاحب کون ہیں اور کیا کہتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر اور سابق آرمی چیف ہیں۔عدالت نے پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہورطلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف 13 جون کو عدالت میں پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو الیکشن 2018ء میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا فیصلہ موجودہ کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگا۔۔پرویز مشرف کے خلاف ملک میں سنگین غداری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے جس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق صدر پرویز مشرف نے واطن واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجدنے میڈیا کو بتایا کہ پرویز مشرف سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے عید کے فوری بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہوا تھا۔تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرویز کی وطن واپسی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے ،،پرویز مشرف کی وطم وطن واپسی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کراچی ، گوادر، چترال اور پنجاب سے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ تعاون کے 20 معاہدے طے پا گئے
مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »