محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تاریخ :   22-06-2018

ا سلام آباد :(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرفنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے نااہلی کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دیا۔سابق صدر کے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر امجد کو جماعت کا نیا سربراہ جبکہ مہرین آدم کو سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔اس حوالے سے پارٹی کے نئے سربراہ ڈاکٹر امجد نے کہاکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف،، 18 جون کو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد 20 جون کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے اے پی ایم ایل کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا۔بعد ازاں اے پی ایم ایل کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات شہزاد ستی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے مستعفی ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی اہلیت کا فیصلہ التوا میں ڈالنے کے بعد کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پارٹی کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔۔ڈاکٹر امجد کے مطابق پرویز مشرف نے استعفیٰ اس لیے دیا کہ وہ بیرون ملک رہ کر پارٹی نہیں چلا پا رہے تھے اس لیے انہوں نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتے ہوئے مجھے نیا پارٹی چیئرمین نامزد کیا ہی’۔ ڈاکٹر امجد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ 2013 کے انتخابات میں سابق صدر پرویز مشرف نے چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم پشاور ہائی کورٹنے پرویز مشرف کو انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا تھا تاہم 7 جون 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو بلاتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ پرویز مشرف کاغذات نامزدگی جمع کروانے پاکستان آئیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائیگا ،ْ عدالت عظمیٰ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پرویز مشرف ملک میں آکر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے تو کاغذات وصول کرلیے جائیں گے جس کے بعد 8 جون 2018 کو آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف الیکشن 2018 میں 4 حلقوں سے حصہ لیں گے، جس کے لیے انہوں نے چترال، کراچی،، لیہ اور گوادر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے تھے۔11 جون 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدرِ مملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کا قومی شناختی کارڈ (این ا?ئی سی) اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دیا تھا تاہم 14 جون کو سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرفکے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق دیا گیا عبوری حکم واپس لے لیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
محمد عامر نے کروڑوں شائقین کرکٹ کو افسردہ کردیا
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا
Translate News »