محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک میں مبینہ پراپرٹی بے نقاب
تاریخ :   22-12-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )معروف صحافی ارشد شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک میں مبینہ پراپرٹی بے نقاب کی تھی۔۔ارشد شریف کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی نیو یارک میں مبینہ جائیداد کی دستاویزات ہمارے پاس ہیں جب کہ نیو یارک کا یہ اپارٹمنٹ ہے بھی آصف علی

زرداری کے نام پر۔مذکورہ پراپرٹی مبینہ طور پر 2007ءمیں بنائی گئی تھی۔
دستاویزات میں پےمنٹ کی کچھ تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔جب کہ سیل کنٹریکٹ کی تاریخ 16نونمبر 2006 ء بتائی گئی ہے جب کہ ٹرانسفر کی تاریخ 12 جون 2007بتائی گئی ہے۔اور اس جائیداد کی قیمت 5لاکھ 30ہزار ڈالر بنتی ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آ گئی اور کہا کہ آصف علی زرداری اب نا اہل ہو سکتے ہیں۔اسی حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے آصف علی زداری کی نیویارک میں پراپرٹی کے مبینہ بل ٹویٹ کیے ہیں۔
جب کہ بلوں پر نام بھی آصف علی زرداری کا درج ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ اب خرم شیر زمان کو آصف زرداری کے خلاف مزید ثبوت مل گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصافکے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم نے سابق صدر آصف علی زرداریکے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے، جس کے بعد زرداریجلد قومی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی سیٹ ہو جائیں گے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ادارے آزاد ہیں،حکومت خود کارروائی کر کے یہ الزام نہیں لینا چاہتی کہ کسی کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے اس لیے آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے تاکہ وہ خود کارروائی کرے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دستاویزات سے واضح ہو چکا ہے کہ وہ آصف علی زرداری ہی ہیں، ہم نے ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اب الیکشن کمیشن تحقیقات کرے، یو ایس کی ویب سائٹ پر ساری تفصیلات موجود ہیں اور دستاویزات سے ثابت ہے یہ پراپرٹی آصف علی زرداری کی ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڑٹیکل60کے تحت کاغذات نامزدگی میں ارکان اسمبلی نے اپنی جائیداد لازمی طور پر ظاہر کرنی ہوتی ہے اور آرٹیل 62 ایف ون کے تحت جائیداد چھپانے والا نا اہل ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے جائیداد چھپائی اس لیے وہ جلد قومی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی سیٹ ہو جائیں گے

Print Friendly, PDF & Email
تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے بارے میں اعلان ہٹا دیا گیا
پی آئی اے کی ابوظہبہ سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
Translate News »