آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

سابق صدر آصف زرداری کی ایک ہفتے کے اندر اندر گرفتاری کا امکان
تاریخ :   30-10-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابقصدر آصف زرداری کی ایک ہفتے کے اندر اندر گرفتاری کا امکان، چیف جسٹس نے جعلی اکاونٹس کیس ایک ہفتے میں منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی اکاونٹس کیس ایک ہفتے میں منطقی

انجام تک پہنچانے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس ایک ہفتے میں منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔
چیف جسٹس کے اس اعلان کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی گرفتاری کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں جو جو تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اس تمام معاملے کے مرکزی کردار معلوم ہو رہے ہیں۔
جبکہ آصف علی زرداری کے علاوہ ان کی بہن فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کے دیگر کئی سینئر رہنماوں کے گرد بھی جعلی اکاونٹس کیس کے تحت گھیرا تنگ ہو چکا ہے۔ اسی لیے اب آصف زرداری کی گرفتاری کے واضح امکانات ہیں۔ اس حوالے سے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران خود بھی اشارہ دے چکے ہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کیلئے گرفتاریوں کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں۔ وہ ماضی میں بھی جیل کا چکے ہیں، اس لیے وہ ایسی باتوں سے نہیں ڈرتے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی اب تک جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں 1 کھرب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا چکی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کیس اب جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
تحریک انصاف کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی نے مایوس ہو کر مسلم لیگ نے رابطے کرنا شروع کردئیے
بابراعظم کے پاس ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع
Translate News »