مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل
تاریخ :   03-12-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل، معروف صحافی خاور گھمن کا دعویٰ ہے کہ ٹھوس خبریں آ رہی ہیں کہ آصف زرداری جلد جیل جانے والے ہیں، بہت حد تک امکان ہے کہ نواز شریف بھی جیل جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق

میڈیا اور سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کو گرفتار کر لیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس بات کی تصدیق معروف صحافی اور تجزیہ کار خاور گھمن کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے خاور گھمن کا کہنا ہے کہ ٹھوس خبریں آ رہی ہیں کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری جلد گرفتار ہونے جا رہے ہیں۔ خاور گھمن کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے گرد جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں گھیرا تنگ ہو چکا ہے، اسی لیے کسی بھی وقت ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاونٹس کا کیس مزید سے مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ آصف زرداری کیخلاف اب تک کئی ٹھوس شواہد حاصل کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے ہی والد کا دفاع کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ جعلی اکاونٹس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے نام پر جو بھی اکاونٹس یا کمپنیاں ہیں، ان کا سوال ان کے والد آصف زرداری سے پوچھا جائے۔
وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے تھے، اس لیے انہیں کچھ نہیں معلوم۔ خاور گھمن مزید کہتے ہیں کہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ممکنہ طور پر جلد دوبارہ جیل واپس جانے والے ہیں۔ جس طرح سے نیب عدالت میں کیس چل رہا ہے، اس سے بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ نواز شریف بھی جیل واپس جا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
منڈی بہائو الدین,غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں 17 سالہ بہن قتل
کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان، کس کی شامت؟ وزرا پریشان
Translate News »