وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا گیا
تاریخ :   10-10-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر مقدمہ درج ہے، مقدمہ سپریم کورٹ کے ترجمان کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں آج پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے

باہر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے بعد اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پولیس نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ دو اکتوبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق مقدمے میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
فیصل رضا عابدی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے سامنے پیش ہوئے۔

فیصل رضا عابدی نے عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کرلی۔ سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔
فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ دفعات 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا۔ جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کئے۔ پروگرام آئن ایئر جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی، جس میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔تاہم اب سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن آج اپنا پُر زور احتجاج کرے گی
پاک فوج میںتبادلے, لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
Translate News »