چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

سابق حکومتوں پر تنقید کرنے والا کپتان خود یومیہ کتنے ارب قرض لے رہا ہے تحریک انصاف کتنے غیر قانونی بینک اکائونٹس چلا رہی ہے
تاریخ :   10-01-2019

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ قرضے مخالف پی ٹی آئی سرکار نے قرضوں کے حوالے سے تمام پرانے ریکارڈز توڑ دیے ، کپتان روزانہ کی بنیاد پر 15ارب روپے کا قرض لے رہا ہے،بلا امتیاز احتساب کرنا مقصود ہے تو آج ہی پی ٹی آئی

کے تمام سرکردہ لوگوں کو پکڑا جائے، پاکستان تحریک انصاف 18 خفیہ بینک اکاونٹس چلا رہی ہے، اب دیکھتے ہیں کہ نیب اور چیف جسٹس آف پاکستان ان غیر قانونی اکاونٹس

کے خلاف کب ایکشن لیتے ہیں۔ولی باغ چارسدہ میں باچا خان مرکز میڈیا ڈویژن کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بدترین حد تک مایوس کن ہے کیونکہ کپتان روزانہ کی بنیاد پر 15ارب روپے کا قرض لے رہا ہے جب کہ پانچ مہینوں میں حکومت 2240 ارب روپوں کا قرض لے چکی ہے۔بیرونی قرضوں میں پانچ ماہ کے دوران 1334ارب جب کہ اندرونی قرضوں میں 861 ارب کا اضافہ ہوچکا ہے، بیرونی قرضوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے ،اسی طرح اندرونی قرضوں میں اضافے کی وجہ شرخ سود میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 3فیصد اضافہ ہے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کپتان صرف ان لوگوں کی سنتا ہے جن لوگوں نے انہیں سلیکٹ کرکے وزیر اعظم بنایا ہے اگر کپتان سیاسی قیادت کی یہ بات سنتا کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں ہونی چاہیے تو آج ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید نہ بڑھتا، ملک پر قرضوں کے بوجھ میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے غریب اور متوسط طبقے کے منہ سے حکومت نے دو وقت کی روٹی تک چھیننے کی کوشش کی ہے۔اسفندیار ولی خان نے خفیہ اکا ؤ نٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 18 خفیہ بینک اکاونٹس چلا رہی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ نیب اور چیف جسٹس آف پاکستان ان غیر قانونی اکاونٹس کے خلاف کب ایکشن لیتے ہیں، اگر بلا امتیاز احتساب کرنا مقصود ہے تو آج ہی پی ٹی آئی کے تمام سرکردہ لوگوں کو پکڑا جائے تاکہ عوام کو مساوات اور برابری کا پیغام ملے ۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے اور پاکستانی معیشت کو درست سمت میں لانے میں بہت فرق ہے اب عمران خان کو بھی اندازہ ہوا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد سامنے آنے کا انکشاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام
Translate News »