مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا,وزیر خارجہ
تاریخ :   18-12-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا ،ْجارحیت کے مقابلے کیلئے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں ،ْکشمیر کے مسئلہ کا منصفانہ و دیرپا حل چاہتے

ہیں،افغانستان میں امن علاقائی امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔
منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے این ڈی یو میں نیشنل سیکیورٹی و وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خدوخال بیان کئے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کو خارجہ محاز پر درپیش چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی تزویراتی مقاصد کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا، وزیر خارجہ نے کہا کہ جارحیت کے مقابلے کے لئے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ معیشت کے استحکام کے فروغ کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عالمی معیشت کے ساتھ موثر طریقے سے منسلک ہونے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ تمام ممالک خصوصا بڑی طاقتوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات کا قیام چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا منصفانہ و دیرپا حل چاہتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جیو سٹریٹجک لوکیشن کو اثاثے میں بدل رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی ثقافت، درست امیج اور ریاستی پالیسیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ معاشی خوشحالی اور ترقی کا ہمہ جہتی شراکت داری کے ذریعہ فروغ چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے لیکن سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے، اس لعنت سے کامیابی سے چھٹکارا پارہے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن علاقائی امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
برٹش ائیر ویز جون 2019ءمیں پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ترک صدر کے مابین ملاقات
Translate News »