پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

روڈ ٹیسٹ کی کلیئرنس کے لیے رشوت کی آفر کرنے والا پاکستانی گرفتار
تاریخ :   01-08-2018

دُبئی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے روڈز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکار کو اپنے بھائی کا روڈ ٹیسٹ کلیئر قرار دینے کے بدلے پانچ ہزار اماراتی درہم کی پیش کش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق چھیالیس سالہ پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایگزامینر سے متعدد بار رابطہ کیا اور اُس سے درخواست کی کہ وہ اُس کے بھائی کو روڈ ٹیسٹ میں کلیئر کر دے اور بدلے میں پانچ ہزار درہم بطور رشوت وصول کر لے۔جس پر ملزم کے خلاف سرکاری ملازم کو رشوت دے کر قانون اور ضابطے کے خلاف کام کرنے کی ترغیب دینے کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔ یہ کیس 27 جُون 2018ء کو المُرقبت پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ اتھارٹی اہلکار کے مطابق اُسے پاکستانی شخص کی جانب سے کئی کالز آ چُکی تھیں جبکہ بعض دفعہ کسی انٹرنیشنل نمبر سے فون کیا جاتا۔

جن میں ملزم اُسے کہتا کہ وہ اُسے ملنا چاہتا ہے لیکن کس لیے‘ یہ وہ ملاقات کے دوران ہی بتائے گا۔

اتھارٹی اہلکار اُس کی بات کو نظر انداز کرتا رہا تاہم ایک دِن اُس نے تنگ آ کر کہا کہ اگر اُس نے اب فون کیا تو وہ پولیس کو مطلع کر دے گا۔ اتھارٹی اہلکار کے مطابق ’’پولیس میں رپورٹ درج کروانے سے تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے ملزم نے مجھ سے فون پر رابطہ کر کے کہا کہ اُس کا بھائی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کر رہا ہے جہاں اُسے ٹیسٹ بھی دینا ہو گا‘ اگر میں اُس کا ٹیسٹ کلیئر کرانے میں ساتھ دُوں‘ تو وہ مجھے پانچ ہزار اماراتی درہم سے نوازے گا۔میں نے اس معاملے کی رپورٹ اپنے سُپروائزر کو کی جس نے تمام حقائق سیکشن ہیڈ کے گوش گزار کر دیئے۔‘‘ اتھارٹی اہلکار نے ملزم سے جھُوٹ مُوٹ کی ہامی بھر کر کہیں مِلنے کو کہا۔ دونوں کی ملاقات ابو حیل ایریا میں ہوئی‘ جہاں ملزم نے جونہی اہلکار کو رشوت کی رقم پکڑائی تو پلان کے مطابق موقعے پر موجود کریمنل انویسٹی گیشن (CID) کے اہلکاروں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 12 اگست 2018ء کو سُنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب: پولیس نے کِکی ڈانس چیلنج کی مرتکب خاتون گرفتار
ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل غلام حسین غیب پرور نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو ملکی اور قومی معیشت کو مزيد خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
Translate News »