آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم
تاریخ :   06-08-2018

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کون لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے، فیصل آباد سے مخالف امیدوارڈاکٹر نثارنے درخواست دائر کی تھی کہ رانا ثناءاللہ نے نواز شریف کے استقبال کوحج کے مترادف قراردے کرآرٹیکل62،63 کی خلاف ورزی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں این اے 106میں ن لیگی امیدوار رانا ثناء اللہ کے مخالف امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106میں کامیاب امیدوار رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ این اے106 فیصل آبادسے مخالف امیدوارڈاکٹر نثارنے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزر نے مئوقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے نواز شریف کے استقبال کوحج کےمترادف قرار دیا۔ رانا ثناءاللہ نے آئین کےآرٹیکل62،63 کی خلاف ورزی کی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ رانا ثناءاللہ کونااہل قراردے کربطورایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ جس پرلاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کورانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹمیں اپیل دائر کردی ہے۔۔لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنماء اور این اے 131میں عمران خان کے مدمقابل امیدوار خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا تھا۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر حلقے میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیتے ہوئے انتخابی میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔تاہم بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ عمران خان نے سعد رفیق کو چند سوووٹوں سے ہرایا تھا۔۔عمران خان نے 84313 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے خلاف قانون دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے ہفتہ کو خواجہ سعد رفیق کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے خواجہ سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیجانب سے وکیل بابراعوان اور ن لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق کیجانب سے وکیل اعظم نذیرتارڑنے دلائل دیے۔اس موقع پرعدالت میں خواجہ سعد رفیق خود بھی ہیش ہوئے۔ وکیل خواجہ سعد رفیق نے اپنے دلائل میں بتایا کہ عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے ووٹوں میں چند سو کا فرق ہے۔ عمران خان اپنے بیان کوعملی جامہ پہنا دیتے توہائیکورٹ میں کوئی درخواست نہ آتی۔۔عمران خان نے کہا جو حلقے کہیں گے ان کو کھولا جائے گا۔ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد تھیلے کھولنے کا کہا تودرخواست مسترد کردی گئی۔ تاہم ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
ممتاز گلوکارہ ثومیہ خان کے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
قاہرہ کے جنوب میں گاڑی میں دھماکا ، 9 افراد زخمی
Translate News »