الیکشن2018میں پاک فوج کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی     No IMG     ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ گلگت شہر میں گوشت کی قلت دور کرنے کیلئے پہلی گوشت سپلائی کرنے والی کمپنی میٹ مارٹ کا افتتاح     No IMG     افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد     No IMG     بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا     No IMG     یورپی یونین کی ایران کومشترکہ ایٹمی معاہدےکو جاری رکھنے کے لیے تیار     No IMG     بھارتی وزیر اعظم کا دورہ کشمیر مظالم پر پردہ ڈالنے اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، یاسین ملک     No IMG     نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ایک فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھا، کل جماعتی حریت کانفرنس ، سید علی گیلانی     No IMG     مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے طیش میں آکر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا     No IMG     لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کر دی     No IMG     بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا     No IMG     جڑانوالہ تحصیل چیرمین پرائس و کوالٹی کنٹرولر این اے 102 نے بھرپور الیکشن کمپین مھم جاری     No IMG     جڑانوالہ کا قدیمی ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کی عدم توجہی کی بهینت چڑه گیا     No IMG     نوشہرہ ورکاں ملک محمد اکبر ولد محمد رمضان نے پیسوں کے  لین دین کے تنازعہ سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی     No IMG     شہبازشریف سرجیکل ٹاوربند رکھنےپرعوام سےمعافی مانگیں,چودھری پرویزالٰہی     No IMG     ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔     No IMG    

دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے افغان اسٹیک ہولڈرزفوری اقدامات اٹھائیں, ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور
تاریخ :   13-11-2017

راولپنڈی b(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) : ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے خبردارکیا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے افغان اسٹیک ہولڈرزاقدامات اٹھائیں، پاکستان نے اپنے حصے کاکام کیا،افغانستان بھی اپنی ذمہ داری نبھائے،پاکستان سرحد پاردہشتگردی کی بھاری قیمت چکارہاہے،سکیورٹی فورسزکے جوانوں اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے مطابق پاک افغان سرحد پردہشتگردوں سے علاقے خالی کرواکے باڑ لگارہے ہیں۔جبکہ پاک افغان سرحد پرسکیورٹی فورسزمیں اضافہ کیاجارہاہے۔پاکستان نے افغان سرحد پرباڑلگائی اور چیک پوسٹیں بنائیں۔افغانستان بھی بارڈرسکیورٹی میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنے حصے کاکام کیااور اپنے علاقے میں تمام علاقے کلیئرکروالیے ہیں۔افغانستان بھی اپنی ذمہ داری نبھائے۔افغانستان کی طرف سے تمام اسٹیک ہولڈرزکوفوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔افغانستان میں دہشتگردوں کی پناگاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ سکیورٹی فورسزکے جوانوں اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں۔ واضح رہے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آج افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحیم جام شہادت نوش کرگئے اور چار اہلکار زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے اس حملے کا موثر جواب دیتے ہوئے دس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اوران کے دیگر ساتھی لاشیں چھوڑ کر افغانستان کی جانب فرار ہوگئے ،فرار ہوتے ہوئے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی اپنے علاقے میں کوئی رٹ نہیں جس کی وجہ سے افغانستان سے ایسے حملے ہورہے ہیں ۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے باجوایجنسی میں چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغانستان کے علاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد باآسانی پاکستانی سرحدوں پر حملہ کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی فاٹا میں خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں فائرنگ سے ایک فوجی جوان سپاہی محمد الیاس شہید ہوگئے تھے تاہم پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو بروقت اور بھرپور جواب دیا گیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس 15 جون کو پاک فوج نے خیبرایجنسی کے تمام علاقوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن خیبر 4 کا آغاز کیا تھا۔ علاوہ ازیں سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں کو روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام بھی کیا گیا۔ یوا ین پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ دونوں باڑ کی تنصیب پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نصب ہوجانے کے بعد دہشت گردوں کی نقل و حرکت ختم ہوجائے گی اور پہاڑی مقامات پر چیک پوسٹس بنانے سے دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جاسکے گی۔حال ہی میں افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کے رکن کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کیا، افغان صدر نے پاکستانی شہری کے قتل کی تحقیقات کرنے اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کروائی۔ قبل ازیں رواں برس متعدد بار افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کیے جاتے رہے، جن میں کئی فوجی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تاہم ہر بار پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں دشمن کو خاموش ہونے پر مجبور کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*